کرکٹ

حیدرآباد ٹسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم، ویسٹ انڈیز کا اسکور 295/7

اپنا پہلا ٹسٹ میچ کھیل رہے شاردل ٹھاکر ڈیڑھ اوور پھینکنے کے بعد ہی زخمی ہو گئے اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 
پہلے دن کا کھیل ختم، ویسٹ انڈیز نے بنائے 7 وکٹ پر 295 رن

ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 7 وکٹ کے نقصان پر 295 رن بنا لیے ہیں۔ روسٹن چیس 98 رن بنا کر اور دیویندر بشو 2 رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ ہندوستان کی جانب سے اومیش یادو اور کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ 3-3 وکٹ لیے جب کہ ایک وکٹ روی چندرن اشون کو حاصل ہوا۔

Published: 12 Oct 2018, 11:16 AM IST

حیدرآباد ٹسٹ: ویسٹ انڈیز نے 7 وکٹ پر 286 رن بنائے

کوہلی کے ساتھ سیلفی لینے والے مداح کو پولس نے پکڑا

ہندوستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے درمیان آج ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کاایک پُرجوش مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کیلئے سیکورٹی کو چکمہ دے کر میدان میں آگیا تاہم اسے اُس وقت پکڑ لیاگیا جب وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گال پربوسہ لینے کی کوشش کررہا تھا۔کوہلی ، اس میچ میں مڈوکٹ پرفیلڈنگ کر رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔

بعد ازاں سیکوریٹی افسران اس پُرجوش مداح کو کھینچ کر وہاں سے لے گئے۔ bاسی دوران ہجوم نے تالیاں بجانا شروع کردیا۔ میدان پرموجود امپائرس نے کوہلی کو مایوس دیکھ کر ڈرنکس کا اعلان کردیا۔ راج کوٹ میں گزشتہ ہفتہ کھیلے گئے پہلے ہفتہ میں بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا اور اب یہ ایسا دوسرا واقعہ ہے۔

Published: 12 Oct 2018, 11:16 AM IST

حیدرآباد ٹسٹ: 200 رنوں پر ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑی آؤٹ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اورآخری ٹسٹ حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی اسٹیڈیم پر کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی شروعات بے حد خراب رہی اور اس کے وکٹ لگاتار گرتے رہے۔ ویسٹ انڈیز نے چائے کے وقفہ کے بعد 86/3 کے اسکور سے آگے کھیلنا شروع کیا اور اب تک 200 رن بنانے میں 6 وکٹ کھو دئے ہیں۔ روسٹن چیس (50) اور جیسن ہولڈر (10) میدان پر موجود ہیں۔

چائے کے وقفہ کے بعد مہمان ٹیم کارکردگی میں کچھ بہتری لائی اور تین وکٹ کے نقصان پر 111 رن کا اضافہ کیا۔ پہلے سیشن میں جس طرح وکٹ گر رہے تھے دیکھ کر لگ رہا تھا کہ دوسرے سیشن تک پوری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نمٹ جائے گی لیکن روسٹن اور شین نے مل کر اننگ کو سنبھالا۔ شین کے آؤٹ ہونے کے بعد جیسن ہولڈر کے ساتھ مل کر روسٹن اننگ کو 200 کے پار لے کر گئے۔

Published: 12 Oct 2018, 11:16 AM IST

ویسٹ انڈیز کی خراب شروعات، لنچ تک 86 رن پر 3 کھلاڑی آؤٹ

ویسٹ انڈیز نے پہلے سیشن میں ہی تین وکٹ گنوا دئے ہیں۔ ٹیم کو پہلا جھٹکا کیرون پاویل (22) کے طور پر لگا۔ انہیں آر اشون نے جڈیجا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کلدیپ یادو نے اس کے بعد کریگ بریتھویٹ (14) کو 52 کے اسکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے مہمان ٹیم کو دوسرا جھٹکا دیا۔

Published: 12 Oct 2018, 11:16 AM IST

ویسٹ انڈیز کے 61 پر دو کھلاڑی آؤٹ

ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے بیچ دو میچوں کی ٹسٹ سریز کا دوسرا اور آخری مقابلہ حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر 52 رن بنا لئے ہیں۔ شمرون ہیٹ میئر اور شارپ ہوپ میدان پر موجود ہیں۔ اپنا پہلا ٹسٹ میچ کھیل رہے شاردل ٹھاکر ڈیڑھ اوور پھینکنے کے بعد ہی زخمی ہو گئے اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

Published: 12 Oct 2018, 11:16 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 12 Oct 2018, 11:16 AM IST