کرکٹ

حیدرآباد: انڈیا اور آسٹریلیا ٹی-20 میچ کی ٹکٹوں کے لئے جمخانہ میدان میں لگاتار دوسرے دن افرا تفری

جمخانہ میدان میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی-20 میچ کے ٹکٹوں کے لیے افراتفری لگاتار دوسرے دن بھی جاری رہی اور لائن ٹکٹ بک کرنے والے متعدد شائقین کو مایوس لوٹنا پڑا

جمخانہ میدان میں ٹکٹوں کے لئے پہنچے لوگ / آئی اے این ایس
جمخانہ میدان میں ٹکٹوں کے لئے پہنچے لوگ / آئی اے این ایس TS_SI

حیدرآباد: جمخانہ میدان سکندرآباد میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی-20 میچ کے ٹکٹوں کے لیے افراتفری لگاتار دوسرے دن بھی جاری رہی اور لائن ٹکٹ بک کرنے والے متعدد شائقین کو مایوس لوٹنا پڑا۔ دراصل، راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں 25 ستمبر کو کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے میچ کے لئے آن لائن ادائیگی کرنے والے لوگ، ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے جمعہ کی صبح بھی جمخانہ میدان میں جمع ہونا شروع ہو گئے۔

خیال رہے کہ یہاں گزشتہ روز بھی زبردست افرا تفری نظر آئی تھی اور پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کو ہجوم کو قابو میں کرنے کے لئے لاٹھی چارج کا بھی استعمال کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق شائقین کو مبینہ طور پر حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) کی جانب سے یہ بتایا گیا تھا کہ وہ اپنے کیو آر کوڈ، شناختی کارڈ اور تصویر کو پیش کر کے آسانی سے اپنا ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں لیکن جب وہ میدان میں پہنچے تو پولیس نے انہیں روک دیا۔ شائقین کا الزام ہے کہ شناختی کارڈ ظاہر کئے جانے کے باوجود پولیس نے انہیں اندر آنے کی اجازت فراہم نہیں کی۔

Published: undefined

دریں اثنا، ایچ سی اے نے داخلی دروازے پر ایک بینر نصب کیا گیا ’’23 اور 24 ستمبر کو جمخانہ میدان پر ٹکٹیں فروخت نہیں کی جا رہی ہیں۔ شائقین سے تعاون کی اپیل ہے۔‘‘ شائقین ٹکٹوں کی فروخت کے حوالہ سے پیدا ہونے والے غیر واضح صورت حال سے ناراض نظر آئے اور انہوں نے وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے تو تو میں میں کی۔ بعد میں پے ٹی ایم کے عہدیدار آن لائن ادائیگی کرنے والے شائقین کو ٹکٹ جاری کرنے کے لئے خود جمخانہ میدان پہنچے۔

Published: undefined

پولیس کو بھاری ہجوم کو قابو میں کرنا مشکل ہو رہا تھا اور بڑی تعداد میں لوگ وہاں اس انتظار میں کھڑے تھے کہ شائد منتظمین کی جانب سے آف لائن ٹکٹوں کی فروخت بھی شروع کی جائے گی۔ تاہم، ایچ سی اے نے آن لائن اور آف لائن فروخت کی گئیں ٹکٹوں کی تعداد کے حوالہ سے تفصیل جاری نہیں کی ہے۔

Published: undefined

جمخانہ میدان پر ہونے والی افرا تفری کے حوالہ سے تلنگانہ کے کھیل وزیر وی سرینواس نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہلوئے ایچ سی اے کے چیرمین محمد اظہرالدین سمیت عہدیداران سے وضاحت طلب کی ہے۔ سابق کپتان اظہرالدین نے اس واقعہ کو افسوسناک قرار دیا ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ ایچ سی اے کی جانب سے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ تین سال کے طویل وقفہ کے بعد کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں لیکن ہر ایک کو مطمئن نہیں کیا جا سکتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined