کرکٹ

ہیلمٹ کی گرل نے بچائی بنگلہ دیشی اوپنر تنزید حسن  کی آنکھ، بڑا حادثہ ٹلا

بنگلہ دیش بمقابلہ ہالینڈ میچ میں بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ایک گیند بنگلہ دیش کے کھلاڑی تنزید حسن کی آنکھ بھوڑ سکتی تھی اگر ہیلمٹ کی گرل اس کا بچاؤ نہیں کرتی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

 

ٹی ٹوئنٹی عالمی  کپ 2024 میں بنگلہ دیش اور ہالینڈ  کے میچ میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے۔ ہالینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس دوران ہالینڈ  ٹیم کے ویوین کنگما بولنگ کر رہے تھے لیکن ان کی ایک گیند بنگلہ دیش کے اوپنر تنزید  حسن کے ہیلمٹ کی گرل کے درمیان پھنس گئی۔ اس باؤنسر گیند پر بلے باز زخمی ہو سکتا تھا لیکن ہیلمٹ کی گرل کی وجہ سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

Published: undefined

درحقیقت یہ واقعہ بنگلہ دیش کی اننگز کے تیسرے اوور میں پیش آیا، جب ویوین کنگما ہالینڈ  ٹیم کے لیے بولنگ کرنے آئے۔ کنگما نے اوور کی پہلی 4 گیندوں پر 14 رنز دیے تھے لیکن اس دوران انہوں نے پانچویں گیند پر باؤنسر پھینکنے کا فیصلہ کیا۔ تنزید حسن  نے ایک باؤنسر گیند پر پل شاٹ کے لیے اپنے بلے کو گھمایا  جو اس کے جسم سے لگ بھگ 134 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرائی، لیکن گیند ان کے ہیلمٹ کی گرل کے درمیان پھنس گئی۔ جب ری پلے دکھایا گیا تو پتہ چلا کہ گیند معمول سے زیادہ باؤنس ہوئی تھی۔

Published: undefined

تنزید نے بغیر کسی تاخیر کے ہیلمٹ اتار دیا اور فوراً میڈیکل ٹیم بھی گراؤنڈ پہنچ گئی۔ پروٹوکول کے مطابق تنزید کا معائنہ کیا گیا اور اس کی آنکھوں کا بھی ٹیسٹ کیا گیا۔ خوش قسمتی سے انہیں کوئی شدید چوٹ نہیں آئی اور میڈیکل ٹیم نے انہیں کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی۔ اس میچ میں تنزید  نے 26 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے 5 چوکے اور ایک چھکا بھی لگایا۔دوسری طرف، اگر کوئی کھلاڑی میچ کھیلتے ہوئے زخمی ہو جاتا ہے، تو قواعد کے مطابق ٹیم بینچ پر بیٹھے کسی ایک کھلاڑی کی جگہ اس زخمی کھلاڑی کو لے سکتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined