کرکٹ

ہیری بروک ملتان کے نئے سلطان، صرف 310 گیندوں پر بنائی ٹرپل سنچری

ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ بروک نے اپنی ٹرپل سنچری 310 گیندوں میں مکمل کی

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ بروک نے اپنی ٹرپل سنچری 310 گیندوں میں مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے اپنے بلے سے 28 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ یہ سابق ہندوستانی بلے باز وریندر سہواگ کے بعد ٹیسٹ میں دوسری تیز ترین ٹرپل سنچری ہے۔

Published: undefined

سہواگ نے جنوبی افریقہ کے خلاف چنئی میں ٹیسٹ تاریخ کی تیز ترین سنچری بنائی۔ ویرو نے صرف 278 گیندوں میں اپنی ٹرپل سنچری مکمل کی تھی۔ اب اس فہرست میں ہیری بروک دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بروک نے یہ کارنامہ 310 گیندوں میں انجام دیا۔

Published: undefined

بروک انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے چھٹے بلے باز بن گئے۔ اس سے قبل لین ہٹن، ویلی ہیمنڈ، گراہم گوچ، اینڈی سنڈھم اور جان ایڈریچ انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میں ٹرپل سنچریاں بنا چکے ہیں۔ بروک پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے انگلینڈ کے پہلے بلے باز بن گئے۔

Published: undefined

ملتان ٹیسٹ میں ہیری بروک اور جو روٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے انگلینڈ کے لیے سب سے بڑی ٹیسٹ پارٹنرشپ بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ ان دونوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 454 رنز (522 گیندوں) کی شراکت داری کی جو انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میں سب سے بڑی شراکت (رنز کے لحاظ سے) تھی۔ اس سے قبل انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ میں سب سے بڑی شراکت بنانے کا ریکارڈ گریم فاؤلر اور مائیک گیٹنگ کے نام تھا جنہوں نے 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں چوتھی وکٹ کے لیے 411 رنز کی شراکت داری کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined