کرکٹ

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نہیں کھیلیں گے ہاردک پانڈیا! بی سی سی آئی کو بتائی وجہ

ایک رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ فٹنس کی وجہ سے بھی وہ سیریز سے باہر ہو سکتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہاردک پانڈیا / آئی اے این ایس</p></div>

ہاردک پانڈیا / آئی اے این ایس

 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کا دورہ کیا۔ اس دورے پر ٹیم انڈیا کے زیادہ تر سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا تھا جس میں ہاردک پانڈیا بھی شامل تھے۔ اب ہندوستانی ٹیم سری لنکا کا دورہ کرے کی جس میں سینئر کھلاڑیوں کی واپسی متوقع ہے لیکن ایک رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز نہیں کھیلیں گے۔

Published: undefined

’ایکسپریس اسپورٹس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہاردک پانڈیا نے بی سی سی آئی کو مطلع کیا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پانڈیا فٹنس کی وجہ سے بھی ون ڈے سیریز سے باہر ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ میں صرف ون ڈے سیریز کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ دورۂ سری لنکا میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

Published: undefined

رپورٹ میں فیصلے میں شامل ذرائع کے حوالے سے  کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر دونوں موقف پیش ہوئے اور اس پر بحث ہوئی۔ گوکہ ہاردک پانڈیا کی فیٹنس ایک اہم مسئلہ ہے لیکن انہوں نے ہندوستان کے آئی سی سی مشکلات کو ختم  کرنے میں اہم کردار نبھایا ہے۔ حالانکہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کھلینے سے متعلق ابھی ٹیم کی سطح پر کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم 27 جولائی سے سری لنکا کا دورہ شروع کرے گی۔ دورے کا آغاز ٹی 20 سیریز سے ہوگا۔ تین میچوں کی ٹی 20 سیریز 27 جولائی، 28 جولائی اور 30 ​​جولائی کو کھیلی جائے گی۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز 02 اگست سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد ون ڈے سیریز کے آخری دو میچ 04 اگست اور 07 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ ٹی 20 سیریز کے تینوں میچ پلّے کیلے کے پلّے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined