سڈنی: آسٹریلیا کو دوسرے ٹی۔20 مقابلے میں شکست دینے اور سیریز پر قبضہ کرنے کے بعد ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے دھماکے دار پاری کھیلنے والے ہاردک پانڈیا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پانڈیا اب اپنے فنیشر کے رول کو سمجھ رہے ہیں۔ آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 194 رن بنائے جبکہ ہندوستان نے 19.4 اوور میں چار وکٹ پر 195 رن بنا کر چھ وکٹ سے میچ جیتا۔
Published: undefined
اس فتح کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے تین میچوں کی ٹی۔20 سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔ پچھلے آسٹریلیائی دورہ 2018–19 میں ہندوستان نے تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز 1-1 سے کھیلی تھی، لیکن اس بار انہوں نے 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرکے ون ڈے سیریز میں 1-2 کی شکست کا بدلہ لے لیا۔
Published: undefined
وراٹ نے کہا،’’ہاردک پانڈیا نے میچ ختم کیا اور شیکھر دھون نے نصف سنچری بنائی۔ یہ جیت پوری ٹیم کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ سنہ 2016 میں پانڈیا کی ٹیم میں شمولیت کی وجہ ان کی قابلیت تھی اور اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ خود کو فنیشیر کے کردار میں ڈھالنے کا یہی مناسب وقت ہے‘۔
Published: undefined
کپتان نے کہا،’’پانڈیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے پاس ایسی اعلیٰ سطح کے میچ میں اپنے آپ کو دکھانے کی مہارت ہے۔ اگلا میچ کافی پرجوش ہوگا۔ جب بہت سارے لوگ مشکل وقت میں آپ کی حمایت کرتے ہیں تواگلا مقابلہ بہت پرجوش ہوجاتا ہے‘۔
Published: undefined
وراٹ نے کہا،’’ٹی۔20 کرکٹ میں بطور ٹیم ہم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے دو اہم کھلاڑیوں کے ٹیم میں شامل نہ ہونے کے باوجود مجھے ٹیم پر فخر ہے کہ ایسی فتح حاصل ہوئی۔ حالیہ آئی پی ایل میں ہر کسی نے 14 میچ کھیلے تھے اور ان کی حکمت عملی کو جانتے تھے۔ ٹی نٹراجن نے اچھا مظاہرہ کیا اور شاردل نے بھی اچھا مظاہرہ کیا‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز