کرکٹ

پانڈیا نیوزی لینڈ کے دورے پر ہندوستان کی قیادت کریں گے

ہندوستان کو تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی اور تین ون ڈے میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب 18، 20 اور 22 نومبر کو ویلنگٹن، مونگنوئی اور نیپیئر میں کھیلے جائیں گے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ہاردک پانڈیا کو کپتانی سونپ دی ہے۔ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بی سی سی آئی نے کہا کہ شیکھر دھون اس دورے میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی کپتانی کریں گے، جبکہ رشبھ پنت دونوں سیریز میں نائب کپتان ہوں گے۔

Published: undefined

کپتان روہت شرما، ویراٹ  کوہلی اور کے ایل راہل کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستان کے لیے فنشر کا کردار ادا کیا تھا، کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Published: undefined

سندر بھی چوٹ سے ٹھیک ہو گئے ہیں اور انہوں نے دونوں سیریز کے لیے ہندوستان کے 15 رکنی ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ سندر کو زمبابوے میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے لیے بھی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن بائیں کندھے کی چوٹ  کے باعث وہ باہر ہوگئے تھے۔

Published: undefined

شیکھر دھون کی کپتانی میں ون ڈے ٹیم میں پنت کے ساتھ سنجو سیمسن بطور وکٹ کیپر شامل ہیں۔ سلیکٹرز کمیٹی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں علاج کرارہے دیپک چاہر کو بھی ون ڈے سیریز کے لیے منتخب کیا ہے، حالانکہ بی سی سی آئی نے ابھی تک ان کی چوٹ کی حالت پر کوئی نئی اطلاع نہیں دی ہے۔

Published: undefined

ہندوستان کو تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی اور تین ون ڈے میچوں کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز بالترتیب 18، 20 اور 22 نومبر کو ویلنگٹن، مونگنوئی اور نیپیئر میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز بالترتیب 25، 27 اور 30 ​​نومبر کو آکلینڈ، ہیملٹن اور کرائسٹ چرچ میں ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد ہندوستانی ٹیم کو تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش روانہ ہونا ہے جس کے لیے ٹیم کا اعلان بھی پیر کو ہی کیا گیا تھا۔

Published: undefined

روہت، راہل اور وراٹ اس دورے پر ٹیم میں واپسی کر رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے باصلاحیت بلے باز رجت پاٹیدار کو ون ڈے سیریز کے 15 رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاٹیدار نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے بھی ٹیم میں جگہ بنائی تھی، حالانکہ انہیں الیون کا حصہ بننے کا موقع نہیں ملا تھا۔ پاٹیدار کی طرح راہل ترپاٹھی بھی بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کرنے کے خواہاں ہوں گے۔ ترپاٹھی کو پہلی بار جون میں آئرلینڈ کے خلاف ٹی۔ 20 سیریز کے لیے ٹیم میں بلایا گیا تھا اور وہ زمبابوے کے دورے پر بھی ٹیم کے ساتھ رہے ہیں، لیکن انھوں نے ابھی تک بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو نہیں کیا ہے۔ جڈیجہ، جو گھٹنے کی سرجری کے بعد ری ہیب سے گزر رہے ہیں، اس دورے کے لیے ٹیم میں بھی شامل ہیں، حالانکہ بی سی سی آئی نے ان کی فٹنس کے بارے میں کوئی نئی اطلاع شیئر نہیں کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined