ہربھجن سنگھ ان دنوں بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔ اب وہ پاکستانی کوچ کو مشورہ دینے کی وجہ سے سرخیوں میں آگئے ہیں۔ بھجی نے پاکستانی کوچ کو مشورہ دیا کہ وہ وہاں اپنا وقت ضائع نہ کریں اور ہندوستان آجائیں۔ دراصل ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے قبل پاکستان نے گیری کرسٹن کو کوچ مقرر کیا تھا۔ کرسٹن کی کوچنگ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے جس کے بعد انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستانی ٹیم میں اتحاد نہیں ہے۔
Published: undefined
اپنے ایک بیان میں گیری کرسٹن نے کہا کہ "پاکستان ٹیم میں اتحاد نہیں ہے، وہ اسے ایک ٹیم کہتے ہیں، لیکن یہ ایک ٹیم نہیں ہے، وہ ایک دوسرے کو سپورٹ نہیں کر رہے، سب الگ الگ، بائیں اور دائیں ہیں، میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔ بہت سی ٹیمیں دیکھی ہیں لیکن اس طرح کی صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔"
Published: undefined
واضح رہے کہ گیری کرسٹن وہی کوچ ہیں جنہوں نے ٹیم انڈیا کو 2011 کا ون ڈے عالمی کپ جتوانے میں اپنی کوچنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ پاکستان ٹیم سے متعلق کرسٹن کے بیان پر ہربھجن سنگھ نے انہیں ہندوستان واپس آنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ ہندوستانی ٹیم کی کوچنگ کریں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پاکستان نے گیری کرسٹن کو ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 سے قبل ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ لیکن گیری کی کوچنگ پاکستان کے لیے کامیاب ثابت نہیں ہوئی۔ گیری کی کوچنگ میں پاکستان گروپ مرحلے کے پہلے دو میچ ہار گیا جس کی وجہ سے ان کا خاتمہ تقریباً یقینی تھا اور پھر وہی ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined