ہندوستان کے سابق عظیم آف اسپن گیندباز ہربھجن سنگھ 16 ستمبر سے شروع ہونے والے لیجنڈس لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) میں بھیلواڑا کنگز ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ عرفان پٹھان منی پال گروپ کی ملکیت والے منی پال ٹائیگرس کی کپتانی کریں گے۔ ہربھجن 400 وکٹ لینے والے ہندوستان کے پہلے آف اسپن گیندباز ہیں اور انھوں نے اپنے وقت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انھوں نے 103 ٹیسٹ، 236 وَنڈے اور 28 ٹی-20 میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔
Published: undefined
ہربھجن سنگھ نے لیجنڈس لیگ کرکٹ کے بارے میں کہا کہ ’’سالوں سے سبھی عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے میں نے کھیل کی باریکیوں کو دیکھا اور جانا ہے، جس نے مجھے ایک بہتر کرکٹر بنایا ہے۔ ایک کرکٹر کی شکل میں مجھے ٹیم کی کپتانی کرنے کا موقع نہیں ملا، لیکن یہ کچھ ایسا ہوگا جس کے تعلق سے میں واقعی میں پرجوش ہوں۔ مجھے ٹیم کی قیادت کرنا پسند ہے۔ مجھے امید ہے کہ مجھ پر جو اعتماد ظاہر کیا گیا ہے، اور ذمہ داری دی گئی ہے، اس پر میں کھرا اتروں گا۔
Published: undefined
عرفان پٹھان نے لیجنڈس لیگ کرکٹ کے تعلق سے کہا کہ ’’آپ جو کر رہے ہیں اس کا لطف اٹھانے کی ضرورت ہے، اور اس کوشش میں 100 فیصد دینا ہی معنی رکھتا ہے۔ یہ موقع شاندار ہے، لیکن مجھے یقین ہے کہ ہم ایک ٹیم کی شکل میں شاندار مظاہرہ کریں گے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ گوتم گمبھیر اور ویریندر سہواگ کو چار ٹیموں کے لیجنڈس لیگ کرکٹ میں دیگر دو فرنچائزی کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سال کا لیجنڈس لیگ کرکٹ 16 میچوں کا ہوگا۔ یہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ کھیلا جائے گا اور چھ شہروں میں اس کی میزبانی کی جائے گی۔ یہ ٹورنامنٹ 16 ستمبر کو کولکاتا کے ایڈن گارڈن میں شروع ہوگا، اور اس کے بعد لکھنؤ، نئی دہلی، کٹک، جودھپور میں کھیلا جائے گا۔ پلے آف اور فائنل میچز کے لیے جگہ کا تعین فی الحال نہیں ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز