کرکٹ

آئی پی ایل 2024 کا نصف شیڈیول جاری، 22 مارچ کو پہلے میچ میں چنئی سپرکنگز کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا آئندہ ایڈیشن 22 مارچ سے شروع ہوگا، فی الحال 21 میچ کا شیڈیول جاری ہوا ہے جس میں 4 ڈبل ہیڈر مقابلے شامل ہیں۔

آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس
آئی پی ایل، تصویر آئی اے این ایس 

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کا شیڈیول آج جاری کر دیا گیا۔ 22 مارچ کو آئی پی ایل کا آغاز ہوگا اور پہلا مقابلہ چنئی سپرکنگز و رائل چیلنجرس بنگلورو کے درمیان چنئی میں کھیلا جائے گا۔ جمعرات کو 21 مقابلوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا نصف شیڈول جاری ہوا ہے، باقی میچوں کا شیڈیول لوک سبھا انتخاب کی وجہ سے بعد کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ یعنی لوک سبھا انتخاب کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد مکمل شیڈیول جاری کیا جائے گا۔

Published: undefined

جاری شیڈیول میں 7 اپریل تک کے مقابلوں کا تذکرہ کیا گیا ہے اور اس دوران 4 ڈبل ہیڈر مقابلے ہوں گے۔ یعنی 7 اپریل تک کرکٹ شیدائیوں کو 4 دن 2-2 میچ دیکھنے کو ملیں گے۔ اس بار دہلی کیپٹلز کی ٹیم وشاکھاپٹنم میں دو میچ کھیلے گی، جو اس کا گھریلو میدان ہے۔ اگر آئی پی ایل میچ شروع ہونے کے وقت کی بات کریں تو روزانہ شام 7.30 بجے میچ شروع ہوں گے، اور دوپہر والے میچ 3.30 بجے کھیلے جائیں گے۔ 23 مارچ، 24 مارچ، 31 مارچ اور 7 اپریل کو ڈبل ہیڈر مقابلے ہوں گے۔

Published: undefined

اپریل-مئی 2024 میں لوک سبھا انتخاب ہونے والا ہے۔ ایسے میں سیکورٹی اسباب کی وجہ سے آئی پی ایل کا مکمل شیڈیول جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ایک بار جب لوک سبھا انتخاب کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا تو یہ صاف ہو جائے گا کہ کس ریاست میں کب ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پھر ووٹنگ کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی پی ایل کا باقی شیڈیول جاری کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس مرتبہ آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 74 میچ کھیلے جائیں گے۔ 10 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں اور سبھی ٹیموں کے کھلاڑی ایک بار پھر اپنی صلاحیت کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔ پچھلی بار کی فاتح چنئی سپرکنگز کے لیے آئی پی ایل 2024 بہت خاص ہونے والا ہے، کیونکہ مہندر سنگھ دھونی کا یہ آخری آئی پی ایل ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined