کرکٹ

اب بی سی سی آئی میں چلے گی سورو گنگولی کی ’دادا گری‘!

اگر وزیر داخلہ کے بیٹے جے شاہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری بن جاتے ہیں اور سورو گنگولی صدر تو پھر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ سورو’ دادا‘کی ’داداگری‘ شاہی طریقہ سے چلے گی

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گانگولی جن کو بنگال کے ہونے کی وجہ سے ’دادا‘ بھی کہا جاتا ہے ان کا بی سی سی آئی کا صدر بننا لگ بھگ طے مانا جا رہا ہے ۔ بنگلہ زبان میں بھائی کو دادا کہہ کر بلایا جاتا ہے ۔کل ممبئی میں غیر رسمی میٹنگ میں گانگولی کو لے کر یہ فیصلہ لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق صدر کے نام کو لے کر کافی تبادلہ خیال ہوا اور لمبی بحث کے بعد سورو گانگولی کے نام پر اتفاق رائے بن پایا ۔ واضح رہے اس وقت سی کے کھنہ بی سی سی آئی کے کارگزار صدر ہیں ۔

Published: 14 Oct 2019, 10:10 AM IST

دوسری اہم خبر جو گشت کر رہی ہے وہ یہ بھی ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیٹے جے شاہ جن کے کاروبار میں غیر معمولی اضافہ کو حزب اختلاف نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہ بی سی سی آئی کے نئے سیکریٹری ہو سکتے ہیں ۔ برجیش پٹیل جو صدر کی دوڑ میں آگے تھے ان کو آئی پی ایل گورننگ کونسل کا صدر بنایا جا رہا ہے ۔یہ خبر گشت کر رہی ہے کہ حماچل پردیش کے ارون سنگھ ٹھاکر کو بی سی سی آئی کا خزانچی بنایا جا سکتا ہے ۔ جہاں تک بی سی سی آئی میں انتخابات کا سوال ہے تو وہ 23 اکتوبر کو ہونا طے ہیں اور آج نام داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے ۔اگر جے شاہ سیکریٹری ہو جاتے ہیں اور سورو صدر تو پھر یہی کہا جا سکتا ہے کہ بی سی سی آئی میں سورو کی دادا گری شاہی طریقہ سے چلے گی ۔

Published: 14 Oct 2019, 10:10 AM IST

واضح رہے اگر سورو گانگولی بی سی سی آئی کے صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو ان کی صدارتی مدت کار صرف 10 ماہ کی ہوگی کیونکہ بی سی سی آئی کے نئے آئین کے مطابق انہیں اگلے سال ستمبر میں تین سال کے کولنگ پیریئڈ میں جانا ہوگا جس کی وجہ سے اگلے تین سال تک سورو گانگولی اگلے تین سال تک بی سی سی آئی کے کسی بھی عہدے پر نہیں رہ سکتے ۔ واضح رہے سورو گانگولی ابھی حال ہی میں دوسری مرتبہ بنگال کرکٹ ایسوسیشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب کئے گئے تھے۔

Published: 14 Oct 2019, 10:10 AM IST

سورو گنگولی نے قومی ٹیم کے لئے 113 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور اس میں انہوں 7212رن بنائے ۔ انہوں نے 311 ایک روز ہ میچ کھیلے ہیں اوراس میں انہوں نے 11363رن بنائے ۔ ان کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے عالمی کپ کے فائنل تک کا سفر طے کیا تھا اور ان کو ملک کامیاب کپتان مانا جاتا ہے ۔

Published: 14 Oct 2019, 10:10 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 Oct 2019, 10:10 AM IST