کرکٹ

کیا ان کیپڈ نیا تیز گیندباز ہندوستان بنگلہ دیش سیریز میں نظر آئے گا!

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 19 ستمبر سے ہو گا۔ اس سیریز میں ٹیم انڈیا کے ساتھ ایک نیا ان کیپڈ گیند باز نظر آئے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

جب سے گوتم گمبھیر ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ بنے ہیں ان سے کئی طرح کی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔ گمبھیر کا پہلا اسائنمنٹ سری لنکا کا دورہ تھا، جہاں ٹیم انڈیا نے T20 سیریز جیتی اور ون ڈے سیریز ہاری ۔ اب مین ان بلیو کی اگلی سیریز بنگلہ دیش کے خلاف ہو گی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستان کا دورہ کرے گی۔ گوتم گمبھیر نے ٹیسٹ سیریز کے لیے ایک نیا ان کیپڈ تیز گیند باز  ڈھونڈ لیا ہے جو ہندوستان  کی ٹیم کے ساتھ نظر آئے گا۔

Published: undefined

دراصل گمبھیر کی یہ نئی دریافت یدھویر سنگھ ہیں، جو لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے کھیلنے والے تیز گیند باز ہیں۔ کےاسپورٹس واچ کی رپورٹ کے مطابق یدھویر بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نیٹ گیند باز کے طور پر ٹیم انڈیا میں شامل ہوں گے۔ 140-145 کی رفتار سے گیند کرنے والے یدھویر پریکٹس میں ٹیم انڈیا کے لیے بہت اہم کڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ  انہیں خود کو ثابت کرنے کا بھی اچھا موقع ملے گا۔

Published: undefined

رپورٹ میں ایک ذریعہ کے حوالے سے کہا گیا ہے، "انہیں کل ایک فون آیا اور 12 ستمبر کو چنئی میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ یہ ان کے لیے بہت اچھی خبر ہے - ہندوستانی ٹیم میں جگہ بنانے کی طرف ایک قدم"۔

Published: undefined

واضح رہے کہ یدھویر نے لکھنؤ کے لیے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں۔ انہیں 2023 میں 3 اور 2024 میں 2 میچ کھیلنے کا موقع ملا۔ یدھویر نے لکھنؤ کے لیے 5 میچوں میں 4 وکٹ لیے۔ واضح رہے کہ وہ جموں و کشمیر کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے ہیں۔26 سالہ یدھویر نے اب تک صرف 4 فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 3 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیٹنگ میں 79 رنز بنائے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined