کرکٹ

چوتھا ٹیسٹ: چھ وکٹ گرنے کے بعد ٹیم انڈیا کو پنت اور سندر نے سنبھالا، اسکور 200 کے پار

کپتان وراٹ کوہلی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ ہوگئے۔ میڈیم فاسٹ بالر بین اسٹوکس نے وراٹ کو وکٹ کیپر بین فاکس کے ہاتھوں صفر پر کیچ کرایا۔

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @BCCI 

احمد آباد: چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کے روز ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 153 رن پر چھ وکٹیں گنوا دیں، تاہم اس کے بعد وکٹ کیپر بیٹس مین رشبھ پنت اور واشنگٹن سندر نے ٹیم کو کچھ حد تک سنبھالا۔ پنت نصف سنچری اسکور کر کے میدان پر ٹکے ہوئے ہیں جبکہ سندر 25 رن بنا کر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستان نے آج اپنی اننگز کا آغاز ایک وکٹ پر 24 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ 24 رنوں سے آگے کھیلتے ہوئے روہت شرما اور چیتشور پجارا صرف 16 رنوں کا ہی اضافہ کرنے میں کامیاب ہو پائے۔ ہندوستان کا دوسرا وکٹ 40 رن کے اسکور پر پجارا کی شکل میں گرا۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر جیک لیچ نے پجارا کو 17 رنز پر آؤٹ کیا۔ پجارا نے 66 گیندوں پر 17 رن بنائے۔ اس کے بعد بیٹنگ کرنے آئے کپتان وراٹ کوہلی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ ہوگئے۔ میڈیم فاسٹ بالر بین اسٹوکس نے وراٹ کو وکٹ کیپر بین فاکس کے ہاتھوں صفر پر کیچ کرایا۔

Published: undefined

اسٹوکس کی اٹھتی ہوئی گیند وراٹ کے دستانے کو چھوتی پوئی وکٹ کیپر کے ہاتھ میں چلی گئی۔ حالانکہ وراٹ نے میچ سے قبل دفاع کے بارے میں کافی باتیں کی تھیں، لیکن جس گیند پر وہ آؤٹ ہوئے اس پر انہوں نے انتہائی ناقص دفاع کا مظاہرہ کیا اور اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔ وراٹ کو آؤٹ ہونا تھا کہ اسٹیڈیم میں خاموشی چھائی گئی۔ وراٹ 27 ویں اوور میں تیسرے وکٹ کے طور پر گرا، اس وقت ٹیم انڈیا کا اسکور 41 تھا۔ تجربہ کار فاسٹ بالر جیمس اینڈرسن نے دوسرے روز اپنا کھاتا کھولا اور نائب کپتان اجنکیا رہانے کو 27 رنز پرآؤٹ کیا۔ 80 کے اسکور پر یہ ہندوستان کا چوتھا وکٹ تھا۔ رہانے نے 45 گیندوں پر 27 رن بنائے۔

Published: undefined

اگر کسی بھی ہندوستانی بلے باز کو اعتماد کے ساتھ کھیلتے دیکھا گیا تو وہ وہ اوپنر روہت شرما تھے۔ وہی اکلوتے بلے باز تھے جنہوں نے صبح سے ہی ہندوستانی اننگز کو جاری رکھا۔ روہت نے صبح آٹھ رن سے کھیل کا آغاز کیا اور پجارا کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 40 رنز کی شراکت کی۔ انہوں نے رہانے کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 39 رنز کا اضافہ کیا اور پھر پنت کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 41 رن کی شراکت قائم کی۔

Published: undefined

اچھی فارم میں کھیل رہے روہت شرما کو اسٹوکس نے آؤٹ کیا۔ روہت نے 144 گیندوں میں 49 رن میں سات چوکے لگائے اس کے بعد 121 کے مجموعی اسکور پر روہت کا وکٹ گر گیا۔ روی چندرن اشون 13 رنز بنا کر جیک لیچ کا شکار بنے۔ اشون کا وکٹ 146 کے اسکور پر گرا اور اس کے فوراً بعد ہی چائے کا وقفہ ہوگیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined