کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے سابق تیزگیند باز ایزرا موزلی کی سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔ ان کی عمر 63 سال تھی۔ دی نیشن اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ برج ٹاون کے جنکشن کے پاس سائیکل سواری کرتے وقت وہ کار سے ٹکرا گئے، کار ایک نوجوان چلا رہا تھا۔
Published: undefined
تیزگیند باز کو سال 1990 میں انگلینڈ کے خلاف گھریلو سیریز میں دو ٹسٹ کھیلنے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے موزلی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور ڈائریکٹر جمی ایڈیمس نے کہا کہ وہ ہمارے بہترین تیزگیند بازوں میں سے ایک تھے، میں ان کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ان کے انتقال پر پورا ویسٹ انڈیز بورڈ افسوس ظاہر کرتا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے 1990 میں انگلینڈ کے خلاف دو ٹسٹ میچ کھیلے تھے۔انہوں نے 1990 سے 1991 تک نو ون ڈے بین الاقوامی میچوں میں بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔ 63 سالہ موزلی نے اپنے کیریر کے دوران ویسٹ انڈیز ٹیم کے لئے دو ٹسٹ اور ایک ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ بارباڈوس کے لئے کھیلنے سے پہلے موزلی نے انگلینڈ کی گلےمورگن ٹیم کے لئے فرسٹ کلاس سے ڈیبیو کیا تھا۔
Published: undefined
ایزرا موزلی نے اس سے قبل 83-1982 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا جس کی وجہ سے ان پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ موزلی نے حالانکہ بعد میں واپسی کی اور انگلش کاونٹی گلے مورگن کی طرف سے بھی کھیلے۔ ویسٹ انڈیز کی خاتون ٹیم نے 2016 میں جب ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ جیتا تھا تو وہ اس کے اسسٹنٹ کوچ تھے ۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined