کرکٹ

وسیم جعفر پر کیوں لگا ’مولویوں کو فیلڈ میں بلانے‘ کا الزام

جعفر نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ٹیم سکھ برادری کا ایک نعرہ لگاتی تھی، میں نے مشورہ دیا کہ اس کی جگہ ’گو اتراکھنڈ‘ کا نعرہ لگایا جا سکتا ہے۔

تصویر وسیم جعفر ٹویٹر پروفائل 
تصویر وسیم جعفر ٹویٹر پروفائل  

ہندوستان کے سابق کرکٹر وسیم جعفر نے ریاست اتراکھنڈ کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے استعفی دے دیا ہے کیونکہ ان کے اوپرکھلاڑیوں کے ساتھ مذہبی بنیادوں پر امتیازی سلوک کرنے کےالزامات لگائے گئے تھے جن کی انہوں نے سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔

Published: undefined

وسیم جعفر نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف اتراکھنڈ یعنی سی اے یو پر دخل اندازی کا الزام لگایا تو میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف اتراکھنڈ کے سیکرٹری ماہم ورما نے وسیم جعفر پر ٹیم میں مذہبی بنیادوں پر امتیاز برتنے اور فیلڈ میں مولویوں کو مدعو کرنے جیسے الزمات لگائے۔ ساتھ میں وسیم جعفر پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ انھوں نے امتیازی سلوک کرتے ہوئے اقبال نامی کھلاڑی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا۔

Published: undefined

ان الزامات کے بعد اپنے ٹویٹ میں جعفر نے لکھا ’میں نے جے بستا کو کپتان بنانے کی صلاح دی تھی لیکن سی اے یو کے حکام نے اقبال کی حمایت کی۔ میں نے مولویوں کو نہیں بلایا۔ میں نے استعفیٰ دیا کیونکہ سلیکٹر اور سیکرٹری ان کھلاڑیوں کو بڑھاوا دے رہے ہیں جو قابل نہیں ہیں۔ ٹیم سکھ برادری کا ایک نعرہ لگاتی تھی، میں نے مشورہ دیا کہ اس کی جگہ ’گو اتراکھنڈ‘ کا نعرہ لگایا جا سکتا ہے۔‘

Published: undefined

واضح رہے 42 سالہ وسیم جعفر نے ہندوستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ فروری 2000 میں ممبئی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا اور آخری ٹیسٹ میچ بھی اسی ٹیم کے خلاف کانپور میں کھیلا تھا۔انھوں نے ہندوستان کی طرف سے 31 ٹیسٹ اور صرف دو ایک روزہ میچ کھیلے۔ویسب سائٹ کرِک انفو کے مطابق اپنے دوسرے ہی فرسٹ کلاس میچ میں ٹرپل سنچری بنا کر انھوں نے ہلچل مچا دی تھی اور ممبئی کرکٹ کے لیے ایک امید بن کر ابھرے تھے۔

Published: undefined

واضح رہےوسیم جعفر اور اتراکھنڈ ایسوسیشن کے اس تنازع کے بعد عرفان پٹھان اور انیل کمبلے جیسے ہندوستانی کرکٹر بھی شامل ہو گئے اور انہوں نے جعفر کی حمایت کی ہے۔

Published: undefined

جعفر کے ٹویٹ کے جواب میں سابق انڈین کرکٹر انیل کمبلے نے لکھا، ’میں آپ کے ساتھ ہوں وسیم، آپ نے صحیح کیا۔ بدقسمتی سے کھلاڑیوں کو آپ کی رہنمائی نہیں ملے گی۔‘

Published: undefined

کرکٹر منوج تیواری نے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ سے معاملے میں دخل اندازی کی گزارش کی ہے۔ انھوں نے لکھا ’میں اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر سنگھ راوت سے گزارش کرتا ہوں کہ اس معاملے میں فوراً دخل دیں جس میں ہمارے قومی ہیرو وسیم بھائی پر کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مذہبی امتیاز کا لیبل لگایا جا رہا ہے۔ اس معاملے میں فوراً ایکشن لیا جائے۔ یہ وقت ایک نظیر قائم کرنے کا ہے۔‘ (بشکریہ بی بی سی اردو)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined