ممبئی: آئی سی سی ٹورنامنٹس اور ہندوستانی خاتون گھریلو کرکٹ میچوں کے آفیشیل نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس نے ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم کی حمایت کرنے اور آئندہ آئی سی سی سے قبل کرکٹ شائقین کی حوصلہ افزائی کے لیے ملک بھر میں ’ہمارا بلو بندھن‘ مہم شروع کی ہے۔ خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2022 کا آغاز ہو گیا ہے۔
Published: undefined
اس مہم کا مقصد کرکٹ کے جذبے کو حاصل کرنا اور ہندوستان بھر کے کرکٹ شائقین کا خواتین کے ساتھ تعلق کو زندہ کرنا ہے۔ اس کڑی میں سیریز کی پہلی مہم فلم آئندہ آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ 2022 کے لیے وقف ہے، جسے ملک بھر کے شائقین کا 04 مارچ 2022 سےاسٹار اسپورٹس نیٹ ورک اور ڈزنی ہاٹ اسٹار پر لائیو دیکھ سکتے ہیں۔
Published: undefined
مہم فلم ویمن ان بلیو (ہندوستانی خاتون کی کرکٹ ٹیم) کی حمایت کرنے کے لیے ایک بگل ہے کیونکہ وہ کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹیج پر اپنا پہلا ورلڈ کپ خطاب جیتنے کے لیے دنیا کے اعلیٰ کرکٹ قدآور کے خلاف میدان میں اتریں گی۔ یہ فلم انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ویمنس ورلڈ کپ 2017 کے فائنل میں ہندوستان کی مایوس کن شکست سے لی گئی ہے اور اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ٹیم عالمی چیمپئن بننے کے کتنے قریب پہنچ گئی ہے۔ 2017 کے فائنل کے بعد سے ہندوستانی خواتین کی ٹیم کے مداحوں کی تعداد اور حمایت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور اس کھیل نے بہت سے نئے ہیرو کو جنم دیا ہے جس سے وہ گھریلو نام روشن کر رہے ہیں۔ آئندہ آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ 2022 میں، ہندوستان کے پاس اس نقصان کو پورا کرنے اور عالمی چیمپئن بننے کا موقع ہوگا۔
Published: undefined
ڈزنی اسٹار اسپورٹس کے سربراہ سنجوگ گپتا نے ’ہمار بلیو بندھن‘ مہم کے بارے میں کہا کہ ’ہم اسٹار اسپورٹس اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار میں خاتون عالمی کپ کی میزبانی کرکے خوش ہیں، جو پورے ملک کے لاکھوں کرکٹ شائقین کے لیے اہم ٹورنامنٹ ظاہر کرتا ہے۔ خاتون کرکٹ کو ہر دل عزیز بنانے کی ہماری مسلسل کوششوں کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کے قابل ستائش مظاہرے نے 2020 میں ٹی -20 عالمی کپ دیکھنے والے ناظرین کے ریکارڈ کو توڑ دیا تھا۔ خاتون کرکٹر کی بڑھتی مقبولیت سبھی کے لیے بالخصوص نوجوان لڑکیوں کے لیے کرکٹ کے شعبے میں داخل ہونے کے لیے ترغیب کا کام کرے گی۔ ہمارا بلیو بندھن مہم کرکٹ مداحوں کو ہندوستانی ٹیم کی حمایت کرنے کے لیے ایک ساتھ باندھنا چاہتا ہے۔ ہم ہندوستانی خاتون ٹیم کے تمام ارکان کو مبارکباد دیتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ ہمیں اپنے سفر سے متاثر کرتے رہیں گے‘۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ میں ہندوستان کی مہم کا آغاز 06 مارچ کو روایتی حریف پاکستان کے خلاف میچ سے ہوگا۔ میتھالی راج ٹیم کی کپتانی کریں گی اور وہ جھولن گوسوامی، اسمرتی مندھانا اور ہرمن پریت کور جیسی تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نیوزی لینڈ میں ہندوستان کو پہلا ویمن ورلڈ کپ خطاب ہندوستان کے نام کرنا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز