کرکٹ

فخر زمان اور امام الحق کے درمیان پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ

بلاوایو: پاکستانی اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے چوتھے ون ڈے میں زمبابوے کے خلاف پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی طرف سے پہلی ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

فخر زمان ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور سعید انور کا 194 رنز کا تھا۔فخر زمان سے قبل ہندستان کے روہت شرما،وریندرسہواگ،سچن تندولکر ون ڈے میں ڈبل سنچری بناچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل، نیوزی لینڈکےمارٹن گپٹل بھی ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والی فہرست میں شامل ہیں۔

کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں اوپنرزنے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 41 اوورز میں 304 رنز بنائے جو پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل طویل ترین شراکت کا ریکارڈ سری لنکا کے سنت جے سوریہ اور اپل تھرنگا نے لیڈز کرکٹ گراؤنڈ میں انگلینڈ کے خلاف جون 2006 میں 286 رنز بناکر قائم کیا تھا۔

Published: undefined

دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلتے ہوئے اپنی سنچریاں مکمل کیں۔

واضح رہے کہ فخر زمان اور امام الحق نے پہلی وکٹ پر پاکستان کی جانب سے زیادہ رنز بنانے کا محمد حفیظ اور عمران فرحت کا ریکارڈ بھی توڑ دیا،جو انہوں نے زمبابوے کے ہی خلاف ہرارے میں ستمبر 2011 میں 228 رنز کی شراکت قائم کرکے بنایا تھا۔

میچ میں دونوں نوجوان کھلاڑیوں نے نہ صرف پہلے پاکستان کی سب سے بڑی اوپننگ شراکت 228 رنز کا ریکارڈ توڑا بلکہ ون ڈے کرکٹ میں اوپننگ کا سب سے بڑا ریکارڈ 286 کو بھی توڑ کر 290 رنز اسکور کرلیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined