ناٹنگھم: فاسٹ بولر جسپریت بمراہ (64 پر پانچ) کی شاندار باؤلنگ کے باوجود انگلینڈ نے ہفتہ کے روز ہندوستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی دوسری اننگز میں اپنے کپتان جو روٹ (109) کی بہترین سنچری کے ساتھ 303 رن بنا کر ہندوستان کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا۔
Published: undefined
ہندوستان نے پہلی اننگز میں 95 رنوں کی اہم برتری حاصل کر لی تھی۔ انگلینڈ نے کل کے بغیر کسی وکٹ کے 25 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ محمد سراج نے اوپنر روری برنس کو وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کروا کے ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ بمراہ نے اگلے تین بلے بازوں کو پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا۔
Published: undefined
اس سب کے بیچ، روٹ ایک سرے پر رہے اور اس نے 172 گیندوں میں 14 چوکوں کی مدد سے 109 رنز بنائے جو کہ 2018 کے بعد انگلینڈ میں ان کی پہلی سنچری تھی۔ روٹ ساتویں بلے باز کی حیثیت سے پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ سیم کیرن نے 45 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور 295 پر بمراہ کا شکار بنے۔ بمراہ نے اگلی گیند پر سٹورٹ براڈ کو آؤٹ کر کے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
محمد سامی نے اولی رابنسن کو 303 رنز پر آؤٹ کرکے انگلینڈ کی دوسری اننگز کو سمیٹ دیا۔ بمراہ کی پانچ وکٹوں کے علاوہ سراج اور ٹھاکر نے دو دو اور سامی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز