نئی دہلی: پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے یہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ شاہد آفریدی نے سوشل میدیا پر اپنی بیٹیوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ 'اللہ کی مجھ پر بے پناہ رحمتیں ہیں، چار بیٹیوں کے بعد اللہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے۔ میں اس کا بے حد شکر گزار ہوں۔
Published: undefined
تصویر شیئر کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے چاہنے والوں نے انہیں مبارکباد دینا شروع کر دی ہیں۔ خیال رہے کہ مئی 2019 میں شاہد آفریدی کی سوانح حیات ’گیم چینجر‘ بھی سامنے آئی تھی۔ اس کتاب کے ذریعے شاہد آفریدی نے واضح طور پر لکھا تھا کہ وہ اپنی کسی بیٹی کو کرکٹ یا کوئی دوسرا آوٹ ڈور گیم نہیں کھیلنے دیں گے۔
شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”یہ میرے مداحوں کے لئے ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میری چاروں بیٹیوں کے نام الف یعنی انگریزی کے ’اے‘ لیٹر سے شروع ہوتے ہیں، اس لیے میری حال ہی میں پیدا ہونے والی بیٹی کے نام کے لئے تجاویز دیں اور اس کا نام بھی الف سے ہی شروع ہونا چاہیے، جس صارف کا نام میں منتخب کروں گا اسے انعام دیا جائے گا۔‘‘
شاہد آفریدی کی پانچویں بیٹی سے قبل چار بیٹیاں ہیں۔ ان بیٹیوں میں عجوہ آفریدی، اقصیٰ آفریدی، انشا آفریدی، اسمارا آفریدی شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined