کرکٹ

تیز گیند باز محمد سمیع نے واپس آتے ہی مچا دیا تہلکہ، 4 وکٹ لے کر ’بارڈر-گواسکر ٹرافی‘ کا دروازہ کھٹکھٹایا

رنجی ٹرافی کے میچ میں بنگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے محمد سمیع نے اپنی 19 اوور کی گیند بازی میں 54 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس دوران ان کی گیند بازی اکونومی 2.84 کی رہی۔

<div class="paragraphs"><p>محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

محمد سمیع، تصویر آئی اے این ایس

 

تقریباً 1 سال کے لمبے عرصے کے بعد محمد سمیع نے کرکٹ میدان پر دوبارہ واپسی کی ہے۔ انجری سے واپس آتے ہی سمیع نے میدان پر پھر سے تہلکہ مچا دیا۔ رنجی ٹرافی کے ایک میچ میں بنگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 4 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس طرح انھوں نے بارڈر-گواسکر ٹرافی کا دروازہ بھی کھٹکھٹا دیا ہے۔ کرکٹ میدان میں ان کی واپسی کا سبھی کو بے صبری سے انتظار تھا۔ انہوں نے 19 اوور کی گیند بازی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور ہندوستانی ٹیم میں واپسی کرنے کے لیے پورے طور پر تیار ہیں۔

Published: undefined

محمد سمیع نے اپنا آخری میچ تقریباً 1 سال قبل 19 نومبر 2023 کو ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں کھیلا تھا۔ ورلڈ کپ کے دوران ہی وہ انجری کے شکار ہو گئے تھے۔ تب سے وہ کرکٹ میدان سے دور واپسی کی تیاری میں مصروف تھے۔ ہندوستانی ٹیم میں واپسی سے قبل انہوں نے رنجی ٹرافی میں کھیلنے کا فیصلہ کیا، تاکہ وہ اپنی فٹنس ثابت کر سکیں۔ رنجی ٹرافی کے میچ میں انہوں نے بنگال کی طرف سے کھیلتے ہوئے اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی 19 اوور کی گیند بازی میں 54 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس دوران ان کی گیند بازی اکونومی 2.84 کی رہی۔

Published: undefined

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے بعد سے ہی وہ ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر چل رہے تھے۔ اسی سال ان کے ٹخنے کی سرجری ہوئی تھی، صحت یابی کے دوران ہی ان کو گھٹنے میں سوجن اور سائیڈ اسٹرین جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کی وجہ سے ان کو واپسی میں 1 سال کا وقت لگ گیا۔ محمد سمیع کو بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لیے بھی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا۔ اب جبکہ رنجی ٹرافی میں خود کو بہتر ثابت کرنے کا ان کے پاس بہترین موقع ہے، تو شروعات انھوں نے بہترین کر دی ہے۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ آنے والے میچز میں خود کی فٹنس اور گیند بازی کو وہ کیسے ثابت کرتے ہیں۔ اگر محمد سمیع اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھتے ہیں، تو یقیناً انھیں بارڈر-گواسکر ٹرافی میں کھیلنے کے لیے بلایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined