حیدرآباد: حیدرآباد کے تیز گیند باز محمد سراج نے ہند۔ نیوزی لینڈ کے مابین کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی۔20 سیریز کے آخری میچ میں پلیر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد انگریزی میں دیئے گئے انٹرویو سے تمام کو خوشگوار طور پر حیرت زدہ کر دیا۔ عموماً محمد سراج، حیدرآبادی زبان میں ہی بات کرتے ہیں اور انٹرویو دیتے ہیں تاہم ان کی گزشتہ روز انگریزی دانی نے تمام کو حیرت زدہ کر دیا۔
Published: undefined
میزبان ملک کے میک لین پارک، نیپیر میں کھیلا گیا آخری میچ جو، ڈک ورتھ لیوس نظام کے سبب ٹائی قرار دیا گیا، جس میں محمد سراج نے نہ صرف کفایتی بولنگ کرتے ہوئے چار اوورس میں صرف 17 رنز دے کر چار اہم وکٹس حاصل کئے بلکہ انہوں نے ڈائرکٹ ہٹ مارتے ہوئے ایک رن آوٹ بھی کیا۔ ان کے اس مظاہرہ پر ان کو پلیر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ حیدرآبادی کرکٹر کو پہلی مرتبہ ٹی۔20 میچ میں پلیر آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ اپنا اعزازحاصل کرنے کے بعد محمد سراج نے انگریزی میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ یہ وکٹ بلے بازی کے لئے آسان نہیں تھی۔ اس پر باؤنس ہو رہا تھا۔
Published: undefined
محمد سراج نے ہار ڈلینتھ کے ساتھ بولنگ کے لئے تیاری کی تھی، وائٹ بال سے کافی پریکٹس کی تھی اور اپنے منصوبہ کو عملی جامہ پہنایا۔ سیریز میں کامیابی پر انہیں خوشی ہو رہی ہے۔ اس طرح پہلی مرتبہ انگریزی میں انٹرویو دیتے ہوئے محمد سراج نے تمام لوگوں کو خوشگوار حیرت زدہ کردیا۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل اور دوسری سیریز میں بہتر مظاہرہ پر انہیں دیئے گئے، پلیر آف دی میچ ایوارڈ کے بعد محمد سراج قبل ازیں صرف خالص حیدرآبادی زبان میں ہی انٹرویو دیا کرتے تھے۔ ہندوستان نے یہ سیریز جیت لی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined