ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کھلاڑی طوفانی انداز میں سنچریاں اسکور کر رہے ہیں۔ اب تک پروفیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ کرس گیل کے نام تھا جنہوں نے آئی پی ایل 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی جانب سے کھیلتے ہوئے صرف 30 گیندوں میں سنچری مکمل کی تھی۔ اب ایسٹونیا کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہندوستانی نژاد کھلاڑی ساحل چوہان نے صرف 27 گیندوں میں سنچری مکمل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ ان دنوں ایسٹونیا کی ٹیم قبرص کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 6 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جانے ہیں۔ اب تک ایسٹونیا سیریز کے دونوں میچ جیت چکا ہے۔
Published: undefined
کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 30 گیندوں پر سنچری اسکور کی ہے۔ اب 17 جون کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ ایسٹونیا اور قبرص کے درمیان کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں میزبان قبرص نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ جواب میں ایسٹونیا کی پہلی 2 وکٹیں صرف 9 رنز پر گر گئیں۔ اس کے بعد ساحل چوہان بیٹنگ کے لیے کریز پر آئے جنہوں نے آتے ہی چوکوں اور چھکوں کی بارش شروع کردی۔ چوہان نے صرف 27 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور پورے میچ میں انہوں نے 41 گیندوں پر 144 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ 144 رنز بنانے کے دوران انہوں نے 18 فلک بوس چھکے اور 6 چوکے لگائے۔ اب تک انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ نمیبیا کے جین نکول کے نام تھا۔ انہوں نے 2024 میں نیپال کے خلاف میچ میں 33 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی تھی۔
Published: undefined
ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی کا نام رشبھ پنت ہے۔ پنت نے 2018 میں اپنے گھریلو کیریئر کے دوران دہلی کے لیے کھیلتے ہوئے ہماچل پردیش کے خلاف 32 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے ہندوستانی کھلاڑی کا نام روہت شرما ہے۔ روہت نے 2017 میں سری لنکا کے خلاف 35 گیندوں میں سنچری بنائی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز