ایڈیلیڈ: تیز گیند باز مشل اسٹارک (37 رن پر 4 وکٹ) اور آف اسپنر ناتھن لیون (58 رن پر تین وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دوسرے ڈے نائٹ ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو پہلی اننگز میں 236 رن پر سمیٹ دیا۔ اس طرح آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 237 رنز کی بھاری برتری حاصل ہوئی، لیکن اس نے فالو آن نہ کراکردوسری اننگز میں کھیلنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ نے کل کے میچ میں دو وکٹوں پر 17 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ ڈیوڈ ملان نے ایک رن اور کپتان جو روٹ نے پانچ رن سے آگے اپنی اننگز کو بڑھایا۔ دونوں نے اسکور کو 150 تک پہنچایا۔ روٹ 116 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 62 رن بنانے کے بعد کیمرون گرین کا شکار بنے۔ جیسے ہی یہ شراکت ٹوٹی، انگلینڈ نے 86 رنز جوڑ کر اپنی آخری آٹھ وکٹیں گنوا دیں۔
ملان کو اسٹارک کی گیند پر اسمتھ نے کیچ آوٹ کیا۔ ملان نے 157 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔ بین اسٹولز نے 98 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 اور کرس ووکس نے 40 گیندوں میں پانچ چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ لیون نے انگلینڈ کے نچلے مڈل آرڈر کو نمٹایا، جبکہ اسٹارک نے اسٹورٹ براڈ کو آخری بلے باز کی شکل میں آوٹ کرکے انگلینڈ کی اننگز کو سمیٹ دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسٹارک نے 37 رن پر چار وکٹیں، لیون نے 58 رن پر تین وکٹیں، گرین نے 24 رن پر دو وکٹیں اور مائیکل نیسر نے 33 رن دے کر ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined