نارتھ ساؤنڈ: عادل رشید چار وکٹ، مارک ووڈ اور جوفرا آرچر کے تین تین وکٹوں کی بدولت انگلینڈ نے ٹی ٹو-20 ورلڈ کپ میں کے 28ویں میچ (گروپ سی) میں عمان کو ریکارڈ 101 گیندیں باقی رہتے 8 وکٹوں سے شکست دے کر سپر ایٹ تک پہنچنے کی امیدیں زندہ رہیں۔
انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا اور اس کے بعد بالنگ کے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے بیٹنگ کے لیے آنے والی عمان کی ٹیم 13.2 اوورز میں محض 47 رن پر ڈھیر کردیا۔ عمان کا کوئی بھی کھلاڑی انگلینڈ کے بالروں کے سامنے ٹھہر نہ سکا اور ’تو چل میں آیا‘ کی طرز پر عمان کے بلے باز پویلین لوٹتے گئے۔ صرف شعیب خان (11) ڈبل فیگر تک پہنچ سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 11 رن کے عوض چار وکٹ حاصل کئے۔ مارک ووڈ اور جوفرا آرچر نے 12، 12 رن کے عوض تین تین وکٹ حاصل کئے۔
انگلینڈ کی اوپننگ جوڑی فل سالٹ اور کپتان جوس بٹلر نے طوفانی انداز میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 47 رن کا ہدف تیزی سے حاصل کیا۔ تاہم اس دوران فل سالٹ تین گیندوں پر 12 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں ول جیکس بھی (5) رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ جوس بٹلر نے آٹھ گیندوں پر چار چوکے اور ایک چھکا لگا کر 24 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ جونی بیرسٹو آٹھ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ نے 3.1 اووروں میں دو وکٹوں پر 50 رن بنانے کے بعد آٹھ وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ میچ میں چار وکٹ لینے والے انگلینڈ کے عادل رشید کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ عمان کی جانب سے بلال خان اور کلیم اللہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined