کرکٹ

ٹی۔20 مقابلے میں انگلینڈ نے سری لنکا سے سیریز 3-0 جیتی

انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں جانی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان کے مابین 105 رن کی اوپننگ شراکت کی بدولت 20 اوور میں 6 وکٹ پر180رن کا بڑا اسکور بنایا۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 18.5 اوور میں محض 91 رن پر سمٹ گئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

ساوتھمپٹن: انگلینڈ نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹی۔20 مقابلے میں سنیچر کو 89 رن سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز 3-0 سے جیت لی۔ انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں جانی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان کے مابین 105 رن کی اوپننگ شراکت کی بدولت 20 اوور میں چھ وکٹ پر 180 رن کا بڑا اسکور بنایا۔ بیرسٹو نے 43 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رن بنائے، جبکہ ڈیوڈ ملان نے محض 48 گیندوں میں پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 78 رن کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔

Published: undefined

اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 18.5 اوور میں محض 91 رن پر سمٹ گئی۔ سری لنکا کے لئے نویں نمبر کے بلے باز بنورا فرنانڈو نے سب سے زیادہ 20 رن بنائے۔ انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ ویلی نے 27 رن دے کر تین وکٹ اور سیم کرین نے 14 رن پر دو وکٹ لئے۔ ملان کو پلیئر آف دی میچ اور کرین کو پلیئر آف دی سیریز کا انعام ملا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined