نئی دہلی: گزشتہ مہینے ممبئی کے خلاف سید مشتاق علی ٹرافی میں محض 54 گیندوں پر 137 رن کی طوفانی اننگز کھیلنے والے جارح بلے باز محمداظہرالدین نے اپنی بلے بازی سے سبھی کو متاثر کیا تھا جس کا فائدہ انہیں 18 فروری کو آئی پی ایل کی نیلامی میں بھی ملا اور رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) کی ٹیم نے ان کے بیس پرائس 20 لاکھ میں انہیں خریدا۔ اس کے ساتھ ہی بنگلور کی ٹیم نے کیرالہ کے اس جارح وکٹ کیپر بلے باز اظہرالدین کا وراٹ کوہلی کے ساتھ کھیلنے کے خواب کو بھی پورا کر دیا۔
Published: undefined
نیلامی کے بعد محمداظہرالدین اس وقت بے حد جذباتی ہوگئے جب وراٹ کوہلی کا ان کو میسج آیا جس میں ان کی تعریف کی گئی تھی۔ اظہرالدین نے بتایا ’’نیلامی کے دو منٹ بعد وراٹ بھائی کا میسج آیا جس میں لکھا تھا ’ویلکم ٹو آر سی بی‘، آل دی بیسٹ، وراٹ ہیئر۔ اس پیغام نے مجھے کافی جذباتی کر دیا۔ یہ ایسا تھا کہ جس کے بارے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ مجھے میسج کریں گے‘‘۔
Published: undefined
اظہرالدین وراٹ کوہلی کو اپنا آئیڈیل مانتے ہیں، اس پیغام کے بعد وہ کافی جذباتی ہوگئے تھے۔ انہوں نے اسپورٹس کرڈا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’اس پر میں کافی خوش ہوں۔ وراٹ بھائی کو میں کرکٹ آئیکان مانتا ہوں۔ ان کے ساتھ کھیلنے ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے۔ میں ان کی ٹیم کا حصہ بناکر کافی پرجوش اور خوش ہوں۔ انہوں نے اپنی بلے بازی کے سلسلے میں کہا، میں سلامی بلے باز ہوں۔ میں ٹیم کو اچھی شروعات دے سکتا ہوں اور اگر مجھے اچھی شروعات مل جائے تو لمبی اننگز بھی کھیل سکتا ہوں۔ لیکن ساتھ ہی سب سے اہم بات ہے کہ ٹیم کی ضرورت کیا ہے۔ میں ہمیشہ ٹیم کی ضروریات پر نظر رکھوں گا اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق خود کو بدلنے کے لئے تیار رہوں گا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ کیرالہ کے اس بلے باز نے گزشتہ مہینے صرف 54 گیندوں پر 137 رن کی طوفانی اننگز کھیلی تھی۔ یہ اننگز کی بھی ہندوستانی کھلاڑی کے ٹی 20 میں کھیلی گئی، تیسری سب سے تیز سنچری اننگز ہے۔ اس اننگز کی بدولت کیرالہ نے محض 16 اوور میں ہی 198 رن کا ہدف حاصل کرلیا تھا۔ انہوں نے اپنی اننگ کے دوران 9 چوکے اور اور 11 لمبے چھکے لگائے تھے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 253.70 رن تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز