خواتین ٹی-20 عالمی کپ کا جمعرات سے آغاز ہو چکا ہے۔ اب ہرمن پریت کور کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم جمعہ سے اپنی عالمی کپ مہم کا آغاز کرے گی۔ ہندوستانی ٹیم 'گروپ-اے' میں اپنا پہلا مقابلہ نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔ یہ میچ دبئی کے اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اعداد و شمار میں نیوزی لینڈ کی ٹیم ہندوستان پر بھاری ہے لیکن اب ملک کی لڑکیاں کافی اچھا مظاہرہ کر رہی ہیں اور وہ کسی بھی ٹیم کو اپنی بہتر کارکردگی سے شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
Published: undefined
اس بات کا پورا امکان ہے کہ ہندوستانی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں صرف دو تیز گیندباز کو ہی موقع دے گی اور باقی کی ذمہ داری اسپنروں کو سونپ دی جائے گی۔ ہندوستان کے پاس اسپن شعبہ میں غیر معمولی صلاحیت ہے۔ گیندبازی کی کمان آف اسپنر دیپتی شرما اور شرینکا پاٹل، لیگ اسپنر آشا شوبھنا اور بائیں ہاتھ کی اسپنر رادھا یادو کے کندھوں پر ہوگی۔
Published: undefined
نیوزی لینڈ کی بات کی جائے تو اس میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے۔ جس سے ٹیم کافی مضبوط نظر آ رہی ہے۔ کرشمائی کپتان سوفی ڈیوائن، تجربہ کار آل راؤنڈر سوجی بیٹس اور تجربہ کار تیز گیندباز لی تاہوہو اور لیگھ کاسپوریک ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ نوجوان آل راؤنڈر امیلیا کیر بھی ٹیم کا اہم حصہ ہیں اور نیوزی لینڈ کی ٹیم عالمی کپ میں چونکانے والا مظاہرہ کر سکتی ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کو اپنے ٹاپ کھلاڑیوں 35 سالہ ہرمن پریت، اسمرتی مندھانا، جیمیما روڈریگیز، شیفالی ورما اور دیپتی شرما سے کافی امیدیں ہیں۔ سلامی بلے باز شیفالی اور مندھانا شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے جولائی میں سری لنکا میں ایشیا کپ میں کافی رن بنائے لیکن ٹیم فائنل میں میزبان ٹیم سے ہار گئی تھی۔ مندھانا نے گزشتہ پانچ پاریوں میں 3 میں نصف سنچری بنائی ہے۔ حالانکہ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کا مظاہرہ کچھ مایوس کن رہا ہے اور ان کا فارم میں آنا ٹیم کے لیے بہت ضروری ہے۔
Published: undefined
ممکنہ طور پر اپنا آخری ٹی-20 عالمی کپ کھیل رہی کپتان ہرمن پریت کور کئی بار خطاب کے قریب پہنچ کر چوکنے اور مایوس کن لمحوں کی گواہ رہی ہیں۔ جس میں ٹی-20 عالمی کپ 2020 کے فائنل مقابلے میں آسٹریلیا سے شکست شامل ہے۔ ہندوستانی خواتین ٹیم کو اب بھی پہلے ٹی-20 عالمی کپ خطاب کا انتظار ہے۔ امید ہے کہ اس مرتبہ لڑکوں کی طرح لڑکیاں بھی یہ خطاب جیت کر ہندوستان کا نام روشن کریں گی۔
Published: undefined
ہندوستانی ٹیم: اسمرتی مندھانا، شیفالی ورما، یستکا بھاٹیہ، ہرمن پریت کور (کپتان)، جیمیا روڈریگیز، رچا گھوش، دیپتی شرما، پوجا وسترکار، رادھا یادو، شرینکا پاٹل، رینوکا سنگھ ٹھاکر۔
نیوزی لینڈ ٹیم: سوجی بیٹس، جارجیا پلیمر، امیلیا کیر، سوفی ڈیوائن (کپتان)، بُروکے ہالیڈے، میڈی گرین، ایزابیل گیج (وکٹ کیپر)، ہناہ رو، جیس کیر، لیگ کاسپوریک، لی تاہوہو۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined