کرکٹ

کیا آپ کو ٹی-20 عالمی کپ فائنل میچ کا مفت ٹکٹ چاہیے؟ رشبھ پنت نے بتائی ترکیب

رشبھ پنت نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں بتایا ہے کہ آئندہ ٹی-20 عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کا ٹکٹ آپ مفت حاصل کر سکتے ہیں، مفت ٹکٹ کے لیے ملبورن کرکٹ مینجمنٹ نے سائٹ پر فارم جاری کیا ہے۔

ٹی-20 عالمی کپ، تصویر آئی اے این ایس
ٹی-20 عالمی کپ، تصویر آئی اے این ایس 

ابھی ایشیا کپ 2022 کا خمار کرکٹ شیدائیوں پر چھایا ہوا ہے۔ آئندہ اتوار کو ایک بار پھر ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کھیلے جانے کی امید کی جا رہی ہے، اور بیشتر کرکٹ شیدائیوں کی خواہش ہے کہ فائنل مقابلہ بھی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہی ہو۔ لیکن اس ٹورنامنٹ کے بعد بھی کرکٹ کا مزہ کم نہیں ہونے والا، کیونکہ ٹی-20 عالمی کپ بھی 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا ہے۔ اس کا فائنل مقابلہ 13 نومبر کو ملبورن میں کھیلا جائے گا، اور اگر آپ فائنل میچ کا ٹکٹ مفت میں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت نے اس کی ترکیب ایک ویڈیو شیئر کر بتائی ہے۔

Published: undefined

دراصل آسٹریلیا میں ٹی-20 عالمی کپ کا انعقاد پہلی مرتبہ ہونے والا ہے، اور اس ٹورنامنٹ کی زور و شور سے تشہیر شروع ہو گئی ہے۔ 29 دنوں تک چلنے والے اس ٹورنامنٹ میں خوب مزہ آنے والا ہے، کیونکہ ہندوستان اور پاکستان کے علاوہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیمیں اپنا دَم دکھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔ اس ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے میچز کی ٹکٹ حاصل کرنا لوگوں کے لیے آسان نہیں ہوگا، کیونکہ بڑی تعداد میں لوگ میدان میں پہنچ کر میچ دیکھنا چاہیں گے۔ اور اگر بات فائنل میچ کی ہو، تو پھر ٹکٹ کی مارا ماری یقینی ہے۔ ایسے میں ہندوستانی وکٹ کیپر رشبھ پنت نے ایک ویڈیو شیئر کر لوگوں کو مفت ٹکٹ حاصل کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔

Published: undefined

رشبھ پنت نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر ویڈیو میں بتایا ہے کہ آئندہ ٹی-20 عالمی کپ ٹورنامنٹ کے فائنل کا ٹکٹ آپ مفت حاصل کر سکتے ہیں۔ مفت ٹکٹ کے لیے ملبورن کرکٹ مینجمنٹ نے سائٹ پر فارم جاری کیا ہے۔ کرکٹ شیدائیوں کو مفت ٹکٹ جیتنے کے لیے کچھ سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ نام، پتہ اور موبائل نمبر جیسی عام جانکاریاں بھی دینی ہوں گی۔ اس طرح آپ ٹی-20 عالمی کپ کے فائنل میچ کے لیے مفت ٹکٹ حاصل سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ملبورن کرکٹ مینجمنٹ نے فائنل میچ کے لیے ٹکٹ کے ساتھ ہی فلائٹ کا بھی انتظام کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined