کرکٹ

دوسرا ٹی-20 میچ: ٹیم انڈیا کا بنگلہ دیش کے خلاف کرو یا مرو کا مقابلہ

ہندوستان کو دہلی میں سیریز کے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جو اس کی بنگلہ دیش کے خلاف اس فارمیٹ میں پہلی شکست تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

راجکوٹ: کپتان روہت شرما جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنے کیریئر کے 100 ویں ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ میں ہندوستانی ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف یہاں ہر حال میں جیت کے ساتھ سیریز میں برابری دلانے کے ارادے سے اتریں گے۔

Published: 06 Nov 2019, 8:57 PM IST

ہندوستان کو دہلی میں سیریز کے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جو اس کی بنگلہ دیش کے خلاف اس فارمیٹ میں پہلی شکست تھی۔ اسی کے ساتھ مہمان ٹیم نے تین میچوں کی سیریز میں ایک۔صفر سے برتری حاصل کرلی ہے اور سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ہونے والا دوسرا میچ ٹیم انڈیا کے لیے کرو یا مرو کا ہوگا۔

Published: 06 Nov 2019, 8:57 PM IST

اگرچہ اس میچ پر طوفان ماها کا خطرہ منڈلا رہا ہے جس سے میچ کے دن بارش کا امکان ہے لیکن دونوں ٹیموں کے لیے راجکوٹ میں مقابلہ اہم ہو جائے گا جہاں گھریلو بورڈ کے ساتھ تنازعات میں گھری بنگلہ دیش ہندوستان کو اسی کی سرزمین پر پہلی بار ٹی -20 میں شکست دے کر تاریخ رقم کرنے کی ہرممکن کوشش کرے گی۔ دوسری طرف روہت اپنی کپتانی میں ہر حال میں ہندوستان کو شرمناک شکست سے بچا کر 1-1 سے برابری دلانے کی کوشش کریں گے۔

Published: 06 Nov 2019, 8:57 PM IST

وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں کپتانی سنبھال رہے روہت کے لیے یہ مقابلہ ان کے کیریئر کا 100 واں ٹی-20 میچ بھی ہوگا جس کے ساتھ وہ اس فارمیٹ میں 100 میچ کھیلنے والے دنیا کے دوسرے اور ہندوستان کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

Published: 06 Nov 2019, 8:57 PM IST

بنگلہ دیش نے اپنے نمبر ایک آل راونڈر شکیب الحسن کی غیر موجودگی کے باوجود پہلے میچ میں حیرت انگیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سات وکٹ سے جیت اپنے نام کی تھی۔ دہلی میں گزشتہ میچ میں مہمان ٹیم کی گیندبازی کافی جارحانہ رہی اور کپتان محموداللہ نے اپنے آٹھ کھلاڑیوں کو گیندبازی کے لئے اتارا، گیندباز سیف الاسلام اور امين الاسلام اس میچ میں دو دو وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب رہے تھے۔

Published: 06 Nov 2019, 8:57 PM IST

مہمان ٹیم کے گیند بازوں نے ہندوستان کے مضبوط بلے بازی آرڈر کو 148 کے اسکور پر روک دیا اور بلے بازوں نے اس کا بخوبی دفاع بھی کیا۔ تجربہ کار بلے باز مشفق الرحیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ 60 رن بنائے جبکہ ہندوستانی فیلڈر اپنے اسکور کا دفاع کرنے میں ناکافی ثابت ہوئے جس میں گیندبازوں نے اور فیلڈروں نے سب سے زیادہ مایوس کیا۔

Published: 06 Nov 2019, 8:57 PM IST

گزشتہ میچ میں آل راؤنڈر شیوم دوبے فلاپ ثابت رہے تھے جبکہ تیزگیندباز خلیل احمد نے چار اوور میں 37 رن دیئے۔ اسپنر يجویندر چہل نے اگرچہ متاثر کیا اور مڈل اووروں میں کافی کفایتی گیندبازی کی۔ وہیں كرنال پانڈیا نے 32 رن دیئے۔

Published: 06 Nov 2019, 8:57 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Nov 2019, 8:57 PM IST