کرکٹ

دھونی کے سُپر فین 'پاکستانی چاچا' نے بھی کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

دھونی کے ریٹائرمنٹ سے 'پاکستانی چاچا' اور 'چاچا شکاگو' کے نام سے مشہور محمد بشیر اتنے مایوس ہیں کہ انھوں نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ اب ہندوستان-پاکستان کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کا کوئی مطلب نہیں۔

تصویر بشکریہ جیو ٹی وی
تصویر بشکریہ جیو ٹی وی 

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کے اچانک ریٹائرمنٹ سے ہندوستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں موجود ان کے شیدائی مایوس نظر آ رہے ہیں۔ اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ دھونی کے سُپر فین 'پاکستانی چاچا' نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے بیرون ممالک کا سفر نہیں کریں گے، چاہے وہ میچ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہی کیوں نہ کھیلا جائے۔

Published: 19 Aug 2020, 7:24 PM IST

'پاکستانی چاچا' اور 'چاچا شکاگو' کے نام سے مشہور محمد بشیر بوجائی بین الاقوامی کرکٹ سے دھونی کے ریٹائرمنٹ لینے پر اتنے مایوس ہوئے ہیں کہ انھوں نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ اب ہندوستان اور پاکستان کو کھیلتے ہوئے دیکھنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کراچی میں پیدا ہوئے پاکستانی چاچا شکاگو میں اپنا ریسٹورینٹ چلاتے ہیں، اسی لیے انھیں چاچا شکاگو کے نام سے بھی شہرت حاصل ہے۔ وہ دھونی کے سُپر فین مانے جاتے ہیں اور اس کے لیے انھیں کئی بار پاکستانی حامیوں کی بدسلوکی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

Published: 19 Aug 2020, 7:24 PM IST

بہر حال، اب پاکستانی چاچا دھونی سے رانچی میں ملاقات کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انھوں نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی سے بات چیت کے دوران کہا کہ "دھونی نے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے اور میں نے بھی۔ اس کے نہیں کھیلنے کے فیصلہ کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ اب میں کرکٹ دیکھنے کے لیے دوبارہ سفر کروں گا۔ میں اس سے پیار کرتا ہوں اور بدلے میں اس نے مجھے واپس پیار دیا۔"

Published: 19 Aug 2020, 7:24 PM IST

پاکستانی چاچا نے دھونی کے ریٹائرمنٹ کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "سبھی عظیم کھلاڑیوں کو ایک دن ریٹائر ہونا ہوتا ہے، لیکن اس کے (دھونی کے) ریٹائرمنٹ نے مجھے غمزدہ کر دیا۔ وہ شاندار وداعی کا حقدار تھا لیکن وہ اس سے کہیں بڑھ کر ہے۔"

Published: 19 Aug 2020, 7:24 PM IST

واضح رہے کہ بشیر اور دھونی کے درمیان ہندوستان او رپاکستان کے بیچ 2011 عالمی کپ سیمی فائنل کے بعد گہرا رشتہ قائم ہو گیا تھا۔ موہالی میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے غالباً سب سے بڑے مقابلے کے لیے ٹکٹ ملنا آسان نہیں تھا، لیکن دھونی نے 65 سالہ بشیر کے لیے ٹکٹ کا انتظام کیا۔ یہ بھی قابل ذکر ہے کہ بشیر کی بیوی ہندوستان کے حیدر آباد کی رہنے والی ہیں اور وہ جنوری میں ہی وہاں گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ "میں اسے دیکھنے کے لیے آئی پی ایل میں جانا چاہتا تھا لیکن سفر پر پابندیاں ہیں اور میرے دل کی حالت کو دیکھتے ہوئے ایسا کرنا محفوظ نہیں۔"

Published: 19 Aug 2020, 7:24 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 19 Aug 2020, 7:24 PM IST