نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز لیفٹیننٹ کرنل مہندر سنگھ دھونی جموں و کشمیر میں ٹی اے کی 15 دنوں کی ٹریننگ کے بعد واپس دہلی لوٹ آئے۔ دھونی 30 جولائی کو ٹی اے کی 106 ٹی اے بٹالین کے ساتھ منسلک تھے۔ انہوں نے تقریبا دو ہفتے تک بٹالین کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا۔ دھونی کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کیا گیا جہاں وہ فوج کے جوانوں کے ساتھ رہے۔
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST
ٹریننگ کے دوران انہیں گشت کرنے کے لئے بھیجا گیا۔ دھونی 15 دنوں کی ٹریننگ کے دوران اري اور اننت ناگ بھی گئے۔ ہندستان کے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر وہ لداخ میں تھے جسے حال ہی میں مرکز کے زیر انتظام علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ لداخ میں وہ فوج کے اسپتال گئے اور مریضوں اور لوگوں سے ملاقات کی۔
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی لیہہ میں بچوں کے باسکیٹ بال کورٹ پر کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں دھونی گیند پر شاٹ لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق دھونی نے لیہہ میں کرکٹ اکادمی کھلنے کا وعدہ کیا ہے۔
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST
واضح رہے کہ 38 سالہ دھونی نے ورلڈ کپ کے بعد فوج کی ٹریننگ کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی اور ویسٹ انڈیز کے دورے میں محدود اوورز کے لئے خود کو دستیاب قرار نہیں دیا تھا۔ انہوں نے دو مہینے کے لئے آرام لیا ہے اور فوج میں وقت بتانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دھونی ٹریٹوریل آرمی 106 ٹی اے بٹالین (پیرا) کے ساتھ 30 جولائی کو منسلک ہوئے تھے اور دو ہفتوں تک انہوں نے تربیت حاصل کی۔
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 18 Aug 2019, 8:10 AM IST