کرکٹ

ونڈیز دورے سے الگ ہوئے دھونی، سیاچن میں لے سکتے ہیں ٹریننگ

سابق ہندوستانی کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے اگلے ماہ ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے سے خود کو الگ کر لیا ہے اور ممکن ہے کہ اب وہ سیاچن میں فوج کے ساتھ ٹریننگ کر سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی / ممبئی: اپنے فیصلوں سے سب کو چونکانے کے لئے مشہور سابق ہندوستانی کپتان اور تجربہ کار وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی نے اگلے ماہ ہونے والے ویسٹ انڈیز کے دورے سے خود کو الگ کر لیا ہے اور ممکن ہے کہ اب وہ سیاچن میں فوج کے ساتھ ٹریننگ کر سکتے ہیں۔

Published: 20 Jul 2019, 7:10 PM IST

دھونی کے اس فیصلے سے سلیکٹرز کا درد سر ختم ہوگیا ہے جنہیں اب یہ فیصلہ نہیں کرنا ہوگا کہ دھونی کو ونڈیز دورے سے باہر کردیا گیا ہے۔ سابق کپتان نے اتوار کو اس دورے کے لیے ہونے والی سلیکٹرز کی میٹنگ سے قبل ہی خود کے دستیاب نہ ہونے کی بات کہی۔

Published: 20 Jul 2019, 7:10 PM IST

دھونی علاقائی فوج کے پیراشوٹ ریجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ہیں اور فوج سے ان کی محبت جگ ظاہر ہے۔ دھونی نے ورلڈ کپ میں ہندوستان کے ابتدائی میچ میں کیپنگ کرتے ہوئے جو دستانے پہنے تھے ان پر فوج کی قربانی کی علامت بنی ہوئی تھی۔ اگرچہ آئی سی سی کے اعتراض کی وجہ سے انہیں یہ علامت ہٹانی پڑی تھی۔

Published: 20 Jul 2019, 7:10 PM IST

سابق کپتان خود كو ونڈيز دورے سے الگ کر کے اگست میں فوج میں ٹریننگ کے لئے جا سکتے ہیں۔ ایساسمجھا جا رہا ہے کہ وہ سیاچن میں ٹریننگ کر سکتے ہیں لیکن ابھی تک سرکاری طور پر واضح ہوکر کچھ بھی سامنے نہیں آیا ہے۔

انگلینڈ میں ختم ہوئے عالمی کپ کے بعد لگاتار قیاس آ رائیاں کی جارہی تھیں کہ دھونی کو ونڈيز دورے میں ٹیم سے باہر رکھا جا سکتا ہے۔ ہندوستان کو اس دورے میں ٹوئنٹی 20، ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔ عالمی کپ میں دھونی کی کارکردگی پر تنقید کی گئی تھی اور ان کی سست بلے بازی پر سوال اٹھائے گئے تھے لیکن سابق کپتان نے اپنی تنقید پر کوئی جواب نہیں دیا ہے اور انہوں نے ابھی تک یہ بھی واضح نہیں کیا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کب لیں گے۔

Published: 20 Jul 2019, 7:10 PM IST

چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے حال ہی میں کہا تھا کہ دھونی محدود اووروں کی ٹیم میں اپنے انتخاب کو یقینی نہ سمجھیں۔ اتوار کے ٹیم کو منتخب کرنے کے لئے ممبئی میں سلیکٹرز کی میٹنگ ہونی ہے۔ پہلے یہ میٹنگ جمعہ کو ہونی تھی لیکن ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کا انتظام دیکھنے والی منتظمین کی کمیٹی نے ایک نئے حکم میں بورڈ کے سیکرٹری کو سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ بلانے اور اس میں حصہ لینے سے روک دیا۔

Published: 20 Jul 2019, 7:10 PM IST

اس واقعہ کی وجہ سے میٹنگ جمعہ کی جگہ اتوار کے روز منتقل کر دی گئی۔ سلیکٹروں اور ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی ہفتے کی شام ملاقات کر رہے ہیں اور اس ملاقات کے دوران شاید اس دورے کی ٹیم کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

دھونی کے اس دورے سے الگ ہو جانے سے سلیکٹروں کا ایک مسئلہ تو ختم ہو گیا ہے لیکن دوسرا مسئلہ ان کے سامنے یہ ہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں ردھیمان ساہا اور رشبھ پنت میں کس کا انتخاب کیا جائے۔ ساہا کندھے کی چوٹ کی وجہ سے کئی ماہ تک میدان سے باہر رہے لیکن فٹ ہو کر وہ آئی پی ایل میں کھیل چکے ہیں اور اب وہ ونڈيز دورے کے لیے اپنا دعوی پیش کریں گے۔ پنت نے ٹیسٹ ٹیم میں اپنی جگہ یقینی کرچکے ہیں لیکن ان سے پہلے ساہا ٹیسٹ ٹیم کی کیپنگ کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔

Published: 20 Jul 2019, 7:10 PM IST

ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان رہے دھونی کی آرمی ٹریننگ میں جانے کے ارادے سے ریٹائرمنٹ سے متعلق جاری قیاس آرائیاں دم توڑ ہو چکی ہیں۔ دھونی نے ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے کہ وہ مستقبل قریب میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں۔

سمجھا جا رہا تھا کہ دھونی آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے، لیکن انہوں نے اس طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا، اس کے بعد چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد نے اشارہ دیئے تھے کہ اب دھونی کا ٹیم میں منتخب کیا جانا یقینی جیسا نہیں رہ گیا ہے۔

Published: 20 Jul 2019, 7:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 20 Jul 2019, 7:10 PM IST