نئی دہلی: ہندوستان کے سابق فاسٹ بولر آشیش نہرا کا ماننا ہے کہ سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی نے ہندوستان کے لئے اپنا آخری میچ کھیل لیا ہے۔ گزشتہ سال منعقدہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کے بعد سے دھونی نہیں کھیلے ہیں۔ اس سے ان کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ دھونی نے تاہم ابھی تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ نہرا نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ میں کہا کہ جتنا میں دھونی کو جانتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے ملک کے لئے اپنا آخری میچ کھیل لیا ہے۔
Published: undefined
دھونی کے پاس ثابت کرنے کے لئے کچھ نہیں بچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یا میڈیا اس لئے ان چیزوں پر تبادلہ خیال کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے ابھی تک ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ صرف دھونی ہی بتاسکتے ہیں کہ ان کے دماغ میں کیا چل رہا ہے۔ نہرا نے کہا کہ جہاں تک دھونی کے بین الاقوامی کیریئر کا تعلق ہے تو مجھے نہیں لگتا کہ اس کا آئی پی ایل سے کوئی تعلق ہے۔
Published: undefined
اگر آپ کپتان، سلیکٹر یا کوچ ہیں اور دھونی کھیلنے کے لئے تیار ہیں تو ان کا نام میری فہرست میں پہلے نمبر پر ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں دھونی کی اننگز پر انہوں نے کہا کہ دھونی کا کھیل کبھی کم نہیں ہوا۔ جب تک وہ کھیل رہے تھے اس وقت تک ہندوستان کے فائنل میں جانے کا موقع تھا لیکن ان کے رن آؤٹ ہوتے ہی فائنل میں داخلے کی ساری امیدیں ختم ہوگئیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز