کرکٹ

آئی پی ایل 2021: دہلی کی چنئی پر زبردست جیت، شکھر اور پرتھوی کی شاندار نصف سنچریاں

سریش رینا کی جارحانہ بلے بازی اور سیم کرین کی 34 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت چنئی نے 7 وکٹ پر 188 رن کا اسکور بنایا، جس کے جواب میں دہلی نے 18.4 اوور میں 3 وکٹ پر 190 رن بنا کر آسان جیت درج کی

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

سلامی بلے بازوں شکھر دھون (85) کی شاندار نصف سنچری اور ان کی پرتھوی شا (72) کے ساتھ 138 رن کی اوپننگ رفاقت کی بدولت دفاعی رنراپ دہلی کیپٹلس نے چنئی سپرکنگس کو آئی پی ایل 14 کے مقابلے میں یکطرفہ انداز میں 7 وکٹ سے شکست دی۔

پچھلے سیزن میں باہر رہنے والے بائیں ہاتھ کے بلے بازسریش رینا کی جارحانہ بلے بازی اور سیم کرین کی 34 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت چنئی نے سات وکٹ پر 188 رن کا چیلنجنگ اسکور بنایا جبکہ دہلی نے 18.4 اوور میں تین وکٹ پر 190 رن بناکر آسان جیت درج کی۔

Published: undefined

دہلی کے دونوں سلامی بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کی اور چنئی کے ہر گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی۔ دونوں کے بیچ 138 رن کی اوپننگ شراکت داری 13.3 اوور میں بنی۔ اس شراکت داری میں پرتھوی نے 38 گیندوں میں 72 رن مین نوچوکے اور تین چھکے لگائے۔ پرتھوی کو ڈیون بریوو نے معین علی کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ شکھر نے پھر کپتان رشبھ پنت کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 29 رن جوڑے۔

شکھر جب اپنی سنچری سے صرف 15 رن دور تھے کہ شاردل ٹھاکر کی گیند پر ایل بی ڈبلیوہوگئے۔ شکھر نے 54 گیندوں پر 85 رن میں 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ شکھر اس اننگز کے ساتھ آئی پی ایل میں چنئی ٹیم کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ شکھر نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کا چنئی کے خلاف 901 رن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

Published: undefined

کپتان پنت نے صرف 12 گیندوں پرناٹ آوٹ 15 رن بنائے ، جبکہ مارکس اسٹونیس نے نو گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 14 رنز بنائے۔ اسٹوئنس تیسرے بلے باز کے طور پر ٹیم کے 186 کے اسکور پرٹھاکر کا دوسرا شکار بنے۔ پنت نے ایک چوکا مار کر میچ کا خاتمہ کیا اور اپنے آئیڈیل دھونی کو آئی پی ایل کے اپنے پہلے مقابلے میں شکست دی۔

چنئی نے پہلے بازی کرتے ہوئے اپنے پہلے دو وکٹ صرف سات رن پر گنوا دیئے ، اس کے بعد سریش رینا نے جارحانہ نصف سنچری اننگز کھیل کر چنئی کو چیلنجنگ اسکور تک پہنچایا۔ اننگز کے دوسرے ہی اوور میں فاف ڈو پلیسیس کھاتہ کھولے بغیر تیزگیندباز اویس خان کی چوتھی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

Published: undefined

اننگز کے تیسرے اوور میں رتوراج گائکواڈ پانچ رنزبناکر کرس ووکس کی گیند پر پہلی سلپ میں شکھر دھون کو کیچ دے بیٹھے ۔ ان دو وکٹوں کے گرنے کے بعد رینا اور معین علی نے تیسرے وکٹ کے لئے 53 رن کی شاندار شراکت کی۔ علی پھر آف اسپنرروی چندرن اشون کی گیند پر ریورس شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند کو اونچا کھیل گئے اور شکھر نے آسان سا کیچ لے لیا۔ علی نے 24 گیندوں پر 36 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے۔

علی کا وکٹ گرنے کے بعد رینا اور امباٹی رائیڈو نے پھر چوتھے وکٹ کے لئے 63 رن کی بہترین شراکت کی۔ رینا نے باونڈری لگاکر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ رائیڈو نے ٹام کرین کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شکھر دھون کو سیدھا کیچ پکڑایا۔ رائیڈو نے 16 گیندوں پر 23 رن میں ایک اچوکا اور دوچھکے لگائے۔

Published: undefined

رائیڈو کے آوٹ ہونے کے بعد رینا ٹیم کے 137 کے اسکور پر دوسرا رن لینے کی کوشش میں رن آوٹ ہوگئے۔ رینا نے 36 گیندوں پر 54 رن میں تین چوکے اور چار چھکے لگائے۔ کپتان مہندر سنگھ زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکے اور اویس خان کی دوسری ہی گیند پر شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند کو اسٹمپس پر کھیل کر کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔ حالانکہ اس کے بعد سیم کرین نے رویندر جڈیجہ کے ساتھ آخری اوورز میں بڑے چوکے چھکے لگائے اور ٹیم کے اسکور کو 188 رن تک لے گئے۔ وہ اننگز کی آخری گیند پر بولڈ ہوگئے۔

سیم کرین نے صرف 15 گیندوں پر 34 رنز میں چار چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ جڈیجہ 17 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنا کر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔ دہلی کے لئے کرس ووکس نے 18 رن پر دو اور اویس خان نے 23 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined