جوہانسبرگ: مسٹر 360 ڈگری کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کے بہترین بلے باز اے بی ڈیویلیرس نے تمام طرح کے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سے رائل چیلنجرز بنگلور سمیت تمام فرنچائزی ٹی-20 لیگ کے ساتھ ان کی وابستگی ختم ہوجائے گی۔ 2018 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ڈی ویلیرس لیگ کرکٹ کھیل رہے تھے۔
Published: undefined
ڈیویلیرس نے ٹویٹر پر اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے۔ لیکن میں نے تمام کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ خوب انجوائے کیا ہے۔ میں نے خالص خوشی اور جوش و جذبے کے ساتھ کرکٹ کھیلا ہے۔ اب 37 سال کی عمر میں وہ لو اتنی تیز نہیں جلتی ہے۔‘‘
Published: undefined
ڈیویلیرس آخری بار رائل چیلنجرز کے لیے 2021 کے آئی پی ایل میں کھیلے تھے، جہاں انھوں نے 15 میچوں میں 313 رنز بنائے۔ انہوں نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ میچ کھیلا اوروہ تمام سیزن کا حصہ رہے ہیں۔ 2011 میں فرنچائز کے ساتھ اپنی وابستگی کا آغاز کرتے ہوئے، ڈیویلیرس نے فرنچائز کے لیے 157 میچ کھیلے اور 158.33 کے اسٹرائیک ریٹ سے 4522 رنز بنائے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ’’میں نے آر سی بی کے لیے کھیلتے ہوئے ایک طویل اور نتیجہ خیز وقت گزارا ہے۔ 11 سال گزر چکے ہیں اور لڑکوں کو چھوڑنا کافی تکلیف دہ ہے۔ یقیناً اس فیصلے تک پہنچنے میں کافی وقت لگا، لیکن کافی غورخوض کے بعد میں نے اپنے جوتے لٹکانے اور اپنے خاندان کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined