ملبورن: آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے واضح طور پر کہا کہ وہ اب بھی اپنے کیریئر کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور 2023 میں ایشز سیریز جیتنے کے بعد ہندوستان کی سرزمین پر ٹیم انڈیا کو شکست دینا چاہتے ہیں۔ وارنر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا کی جیت میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی رہے تھے۔ وہ اکتوبر میں 35 سال کے ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف اگلی سیریز کے آغاز تک وہ 37 کے قریب پہنچ جائیں گے۔
Published: undefined
آسٹریلیا نے ایم سی جی میں گھریلو ایشز سیریز کو 12 روز کے اندر تین۔صفر سے سمیٹنے کے بعد وارنر نے اشارہ دیا کہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا بند کرنے سے پہلے وہ ابھی بھی کچھ کرنا چاہتے ہیں۔ وارنر نے کہا، ’’میرے کیریئر میں اب تک ہم نے ٹیم انڈیا کو ہندوستان میں نہیں ہرایا ہے۔ ایسا کرنا اچھا تجربہ ہوگا اور ظاہر ہے کہ انگلینڈ جانا اور انگلینڈ کو ہرانا بھی ایک ہدف ہوگا۔ 2019 میں، ہم نے ان کے یہاں جاکر سیریز کو ڈرا کیا تھا لیکن ایک اور مرتبہ موقع ملتا ہے تو میں وہاں ضرور کھیلنے جاؤں گا۔
Published: undefined
وارنر نے انگلینڈ میں تین سیریز میں 13 ٹیسٹ اور ہندوستان کے دو دوروں میں آٹھ ٹیسٹ کھیلے ہیں لیکن آسٹریلیا نے ان پانچ میں سے چار سیریز میں شکست کا سامنا کیا ہے اور وارنر نے دونوں ممالک میں بغیر کسی سنچری کے بالترتیب 26 اور 24 رنز بنائے ہیں۔ واضح طور پر یہ ایک ایسا اعدادوشمار ہے جسے وارنر کو بہتر کرنا ہوگا۔
Published: undefined
وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور اس سیریز کے پہلے تین ٹیسٹ میچوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ان پر شبہ کرنے والوں کو خاموش کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ اپنی عمر کو کسی رکاوٹ کے طور پر نہیں دیکھتے۔ وارنر نے کہا، "میرے خیال میں جیمز اینڈرسن ان دنوں بڑی عمر کے کھلاڑیوں کے لیے بنچ مارک سیٹ کر رہے ہیں، حالانکہ میرے لیے یہ اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق کارکردگی دکھانے اور بورڈ پر رنز بنانے کے بارے میں ہے۔ پہلے دو ٹیسٹ میں، میں ایک مناسب بلے باز لگ رہا تھا۔ یہ الگ بات ہے کہ میں اس دوران سنچری نہیں بنا سکا۔ "میں اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ جیسا کہ میں نے کہا، میں آؤٹ آف فارم نہیں تھا، اس لیے امید ہے کہ میں اس نئے سال میں زیادہ رنز بنا سکوں گا۔"
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز