کینبرا: ہندوستان کے خلاف دوسرے ونڈے میچ کے دوران زخمی ہونے والے آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر تیسرے ون ڈے اور اس کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ ڈی آر سی شارٹ کو ٹی 20 سیریز کے لئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسرے میچ میں ہندوستانی اننگز کے چوتھے اوور کے دوران فیلڈنگ کرتے وقت وارنر کی کمر میں چوٹ لگ گئی تھی، ان کا اسکین کرایا گیا۔ ان کی چوٹ اتنی شدید تھی کہ انہیں ہندوستان کے خلاف تیسرے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر کرنا پڑا۔
Published: undefined
فاسٹ بالر پیٹ کمنز کو تیسرے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔ کمنز ہندوستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں وکٹیں لینے میں ناکام رہے تھے لیکن دوسرے میچ میں انہوں نے 67 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے کہا ’’ٹسٹ سیریز کے لئے ہماری حکمت عملی کے لحاظ سے کمنز اور وارنر بہت اہم ہیں۔ وارنر ریہیب کے ذریعہ اپنی انجری سے ٹھیک ہوجائیں گے اور کمنز کے معاملے میں یہ ضروری ہے کہ ہمارے کھلاڑی ٹسٹ سیریز کے لئے ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ رہیں۔‘‘ انہوں نے کہا ’’ہماری پہلی ترجیح دونوں کھلاڑیوں کو ٹسٹ سیریز کے لئے مکمل طور پر تیار کرنا ہے، خاص طور پر ورلڈ ٹسٹ چیمپیئن شپ میں پوائنٹس اسکور کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے‘‘۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز