ہندوستان کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک نے عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کی شاندار شروعات کے لیے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ میزبان ٹیم گروپ مرحلہ کا اختتام پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست رہے گی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ہندوستان نے اتوار کو لکھنؤ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کو 100 رن سے شکست دے کر اپنی جیت کا سلسلہ لگاتار 6 جیت تک بڑھا دیا ہے۔ اس شاندار کارکردگی نے ہندوستان کو پوائنٹس ٹیبل میں ایک بار پھر نمبر 1 پر لا دیا ہے۔ انگلینڈ پر ملی جیت کے ساتھ ہی ہندوستان 12 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔
Published: undefined
بہرحال، ہندوستان کی جیت پر دنیش کارتک نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’روہت شرما اینڈ کمپنی کو انگلینڈ پر اپنی جیت سے کافی اعتماد ملے گا۔ ایسا اس لیے کیونکہ انھیں پہلے کے مقابلے میں بہت مختلف طریقے سے جیت درج کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔‘‘ کارتک کا مزید کہنا ہے کہ ’’مجھے نہیں لگتا کہ انھیں اس سے بہتر کھیل مل سکتا تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایک ایسے سفر پر ہیں جہاں کچھ خاص ہونے والا ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز