کرکٹ

عالمی کپ 2023: انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل ہندوستانی کپتان روہت شرما نے دیا حوصلہ افزا بیان

انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کا مقابلہ 29 اکتوبر کو ہوگا، ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹورنامنٹ میں میزبان ٹیم کی کپتانی کرنے سے متعلق اپنے نظریات ظاہر کیے اور بتایا کہ وہ ٹیم کو کس طرح متحد کرتے ہیں۔

روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس
روہت شرما، تصویر آئی اے این ایس 

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں میچ کھیلا جانا ہے، لیکن اس کے لیے ہندوستانی ٹیم نے 26 اکتوبر سے ہی لکھنؤ میں پریکٹس کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس درمیان روہت شرما نے عالمی کپ اور ہندوستانی ٹیم سے متعلق اپنے نظریات ظاہر کیے ہیں۔ انھوں نے بتایا ہے کہ کس طرح وہ ٹیم کو متحد رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اور میدان میں کس طرح حالات کو بہتر اپنے حق میں بہتر بنا رہے ہیں۔

Published: undefined

دراصل ہندوستانی کپتان اور سلامی بلے باز روہت شرما کے لیے یہ عالمی کپ اب تک شاندار رہا ہے۔ ان کی قیادت میں ہندوستان نے اپنے سبھی پانچ میچ جیت لیے ہیں اور روہت شرما کی بلے بازی بھی کمال کی رہی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف میچ سے قبل روہت نے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ جب کھلاڑیوں کو منظم کرنے کی بات آتی ہے تو یہ بہت اہم ہے کہ آپ اس کھلاڑی اور اس کی ضروریات کو سمجھیں۔ اس خاص کھلاڑی کی پسند اور ناپسند کو سمجھیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ ٹیم کے کھیل میں یہ صرف ایک یا دو اشخاص یا کچھ کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ سبھی کھلاڑی کے بارے میں ہے، کیونکہ مشترکہ کوشش سے ہی ٹیم فتحیاب ہو سکتی ہے۔‘‘

Published: undefined

روہت شرما کا کہنا ہے کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ جب آپ چمپئن شپ، بڑے ٹورنامنٹس جیتنا چاہتے ہیں تو ہر کسی کو پارٹی میں آنا ہوگا اور اپنا کردار نبھانا ہوگا۔ اس لیے یہ اہم ہے کہ آپ سبھی کو اچھی ذہنی حالت میں رکھیں۔ اس لیے ہر کسی کی بات سننا، یہ سمجھنا بہت اہم ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، وہ کیسے کام کرنا چاہتے ہیں اور اس طرح کی چیزیں اور پھر آپ ہر چیز کو دھیان میں رکھتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں اور یہ کچھ ایسا ہے جو میں ہمیشہ کرتا ہوں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined