آل راونڈر رویندر جڈیجہ کی آٹھ گیندوں پر 22 رن کی طوفانی اننگز کی بدولت چنئی سپرکنگس (سی ایس کے ) نے آئی پی ایل 14 کے 38 ویں میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کو دو وکٹوں سے شکست دی۔
Published: undefined
ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکتہ نے 20 اوورز میں سات وکٹ کے نقصان پر 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ جواب میں چنئی نے شروعات میں ٹاپ آرڈر کے بلے بازوں رتوراج گائیکواڈ (40) ، فاف ڈو پلیسی (43) اور معین علی (32) اور آخر میں رویندرا جڈیجہ کی جارحانہ اننگز کی بدولت 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 172 رن بناکر دلچسپ مقابلے میں دو وکٹ سے جیت حاصل کرلی۔ گائیکواڈ نے دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے28 گیندوں پر 40، ڈو پلیسیس نے 30 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 43 اور جدیجا نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے آٹھ گیندوں پر زبردست 22 رنز بنائے۔
Published: undefined
کے کے آر کی جانب سے سنیل نارائن نے چار اوور میں 41 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پرسدھ کرشنا، لاکی فرگیوسن ، ورون چکروتی اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
اس سے قبل کے کے آر کی طرف سےراہل ترپاٹھی (45) ، نتیش رانا ناٹ آؤٹ 37 اور دنیش کارتک نے 26 رن کی بہترین اننگز کھیلی تھی۔
Published: undefined
کولکتہ کے کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پچھلے دو میچوں کی طرح اس میچ میں بھی کولکتہ کو اچھی شروعات نہیں ملی اور ٹیم نے پہلے اوور کی آخری گیند پر شبھمن گل کو رن آؤٹ کے طور پرگنوا دیا ۔ لیکن وینکٹیش ایئر اور ترپاٹھی نے دوسری وکٹ کے لیے 40 رنز جوڑے۔ ایئر 15 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنانے کے بعد شاردل ٹھاکر کا شکار بنے۔ مورگن 14 گیندوں میں بغیر کسی باؤنڈری کے آٹھ رنز بنانے کے بعد جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔
Published: undefined
ترپاٹھی نے 33 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنائے اور وہ ٹیم کے 89 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ آندرے رسل نے 15 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 20 رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر کارتک نے صرف 11 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 26 رنز بنائے۔ رانا 27 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 37 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ چنئی کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 40 رن پر دو وکٹ اور ٹھاکر نے 20 رنز پر دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
چنئی کی آئی پی ایل کے دوسرے مرحلے میں یہ مسلسل تیسری جیت ہے اور اس جیت کے ساتھ ملے دو پوائنٹ کی بدولت چنئی کی ٹیم ٹیبل میں پھر سے چوٹی پر پہنچ گئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز