کرکٹ

کرکٹر محمد سراج اچانک گھر پہنچے، ماں حیرت زدہ، فرزند کے عمدہ مظاہرہ پر مسرور

سراج حیدرآباد میں ’میاں بھائی‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ وہ بدھ کو کھیلے گئے میچ سے دو دن پہلے ہوٹل سے اچانک گھر پہنچ گئے۔ اس پر ان کی ماں اپنے بیٹے کو دیکھ کر کافی حیرت زدہ ہوگئیں۔

<div class="paragraphs"><p>محمد سراج، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

محمد سراج، تصویر آئی اے این ایس

 

حیدرآباد: ہندوستانی کرکٹر محمد سراج حیدرآباد میں ہند۔نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ونڈے میچ سے پہلے اچانک گھر پہنچ گئے، جس پر حیرت زدہ ان کی ماں نے اپنے بیٹے کو ان کی پسندیدہ ڈش کھچڑی کھلائی۔ ان کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآباد کے ٹولی چوکی الحسنات کالونی میں واقع ان کے گھر کے قریب ان کے چاہنے والوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

Published: undefined

سراج حیدرآباد میں ”میاں بھائی“ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ وہ بدھ کو کھیلے گئے میچ سے دو دن پہلے ہوٹل سے اچانک گھر پہنچ گئے۔ اس پر ان کی ماں جو اس وقت نماز ادا کر رہی تھیں اپنے بیٹے کو دیکھ کر کافی حیرت زدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ سراج نے منگل کو گھر آنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اچانک وہ پیر کو ہی گھر پہنچ گیا۔

Published: undefined

اچانک گھر پہنچنے پر ان کی ماں نے سراج کو ڈانٹا جس پر سراج نے کہا کہ وہ ان کی دعا لینے کے لئے آئے ہیں۔ ماں نے بعد ازاں کرکٹر کی پسند کی کھچڑی بنائی، کیونکہ گھر میں کوئی خاص پکوان اُس وقت نہیں تھا۔ سراج کی والدہ کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر ارکان خاندان اور دوستوں کی بڑی تعداد اس وقت موجود تھی۔

Published: undefined

سراج نے اس موقع پر اپنے تمام ارکان خاندان سے خواہش کی کہ وہ بدھ کو ہونے والا میچ اسٹیڈیم میں ضرور دیکھیں جس کے لئے سراج نے تمام انتظامات کئے تھے۔ ان کی اس خواہش کی تکمیل کرتے ہوئے سراج کے ارکان خاندان نے کل کا میچ اُپل کے اسٹیڈیم میں دوسری منزل کے کارپوریٹ کاکس میں بیٹھ کر دیکھا، جہاں سراج نے دورہ کنندہ ٹیم کی چار اہم وکٹیں لیں۔

Published: undefined

ان کے اس بہتر مظاہرہ پر ان کے ارکان خاندان بالخصوص ان کی ماں کافی مسرور نظر آئیں جنہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی ان کے بیٹے کو مزید کامیابیاں عطا کرے اور ان کا بیٹا ہندوستان کا نام روشن کرے اور ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم میں شامل ہو۔ کل کے میچ میں جب ان کے بیٹے کو نئی گیند بازی کے لئے بولنگ تھمائی گئی اور تماشائی ان کے بیٹے کا نام پکارنے لگے تو ان کی ماں شبانہ کافی مسرور نظر آئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined