کرکٹ

کرکٹ عالمی کپ: انعامی رقم کا اعلان، فاتح ٹیم کو ملیں گے 33 کروڑ روپے، دیکھیے پوری فہرست

آئی سی سی کے مطابق عالمی کپ فائنل میں فاتح ٹیم کو 4 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 33.17 کروڑ روپے) دیے جائیں گے، جبکہ فائنل میں ہارنے والی ٹیم کو 2 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 16.59 کرور روپے) ملیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>ورلڈ کپ، تصویر بشکریہ @cricketworldcup</p></div>

ورلڈ کپ، تصویر بشکریہ @cricketworldcup

 

آئندہ ماہ شروع ہونے والے کرکٹ کے ’مہاکمبھ‘ یعنی عالمی کپ کو لے کر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج ایک بڑا اعلان کیا۔ آئی سی سی ٹورنامنٹ سے متعلق انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی کپ کے لیے پرائز منی کا بجٹ 10 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 83 کروڑ روپے) مختص کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے 22 ستمبر کو جانکاری دی ہے کہ عالمی کپ فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو 4 ملین ڈالر (تقریباً 33.17 کروڑ روپے) اور ہارنے والی ٹیم کو 2 ملین ڈالر (تقریباً 16.59 کروڑ روپے) دیے جائیں گے۔ آئی سی سی کے ذریعہ دی گئی انعامی رقم کی مکمل تفصیل اس طرح ہے:

Published: undefined

عالمی کپ فاتح– 4 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 33.17 کروڑ روپے)

عالمی کپ نائب فاتح– 2 ملین امریکی ڈالر (تقریباً 16.59 کروڑ روپے)

سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیم– 8 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 6.63 کروڑ روپے)

گروپ راؤنڈ میں باہر ہونے پر– 1 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 82.29 لاکھ روپے)

گروپ راؤنڈ میں ہر میچ جیتنے پر– 40 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 33.17 لاکھ روپے)

Published: undefined

واضح رہے کہ عالمی کپ کی میزبانی ہندوستان کے پاس ہے۔ 5 اکتوبر کو گزشتہ عالمی چمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا مقابلہ کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 نومبر کو ہوگا۔ افتتاحی اور اختتامی دونوں مقابلے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ گروپ مرحلہ میں سبھی 10 ٹیمیں راؤنڈ-رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے سے کھیلیں گی۔ پائنٹس ٹیبل میں سرفہرست 4 میں رہنے والی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ 2019 میں بھی اسی فارمیٹ میں ٹورنامنٹ کھیلا گیا تھا۔

Published: undefined

عالمی کپ کے 13ویں ایڈیشن میں میزبان ہندوستان کے علاوہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلہ دیش، پاکستان، آسٹریلیا، افغانستان، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور نیدرلینڈ کی ٹیمیں کھیلیں گی۔ 10 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 48 مقابلے کھیلے جائیں گے۔ عالمی کپ کی شروعات سے قبل سبھی ٹیمیں 46 دنوں تک چلنے والے ٹورنامنٹ کے لیے تیار ہونے کے لیے 2-2 پریکٹس میچ کھیلیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined