کرکٹ

کرکٹ عالمی کپ 2023: آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل ٹیم انڈیا کے لیے بری خبر، شبھمن گل ڈینگی کا شکار

ورلڈ کپ 2023 میں ہندوستان کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل شبھمن گل ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں

<div class="paragraphs"><p>شبھمن گل، تصویر @BCCI</p></div>

شبھمن گل، تصویر @BCCI

 

ورلڈ کپ 2023 شروع ہو چکا ہے اور ہندوستان کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے جو اتوار کو کھیلا جائے گا۔ اس سے ٹھیک پہلے ہندوستانی شائقین کے لیے بری خبر ہے۔ اوپنر شبھمن گل ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق شبھمن گل آسٹریلیا کے خلاف میچ سے باہر بھی ہو سکتے ہیں۔ لیکن فی الحال اس حوالے سے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کی جانب سے کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا جانا ہے۔ اس سے پہلے ٹیم انڈیا ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں پریکٹس کر رہی ہے لیکن شبھمن نے پریکٹس میں حصہ نہیں لیا۔ ان کا ڈینگی ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔ فی الحال شبھمن انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ جمعہ کو ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اگر شبھمن کی ریکوری ہو گئی تو کھیلنے کا امکان ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ صحت یاب نہیں ہوئے تو وہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ سے باہر ہو جائیں گے۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم شبھمن کا متبادل تلاش کر رہی ہوگی۔ ہندوستان کے پاس ایشان کشن اور کے ایل راہل کی شکل میں دو آپشن ہیں۔ کے ایل راہل کو کپتان روہت شرما کے ساتھ موقع دیا جا سکتا ہے۔ کے ایل راہل نے ہندوستان کے لیے 16 ون ڈے میچوں میں اوپنر کے طور پر کھیل چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 669 رنز بنائے ہیں۔ اس جگہ پر بیٹنگ کرتے ہوئے راہل نے 2 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ نمبر 2 پر بیٹنگ کرتے ہوئے وہ 7 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔ اس دوران 246 رنز بنائے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کا پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے اسے 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ ہندوستان کا پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف ہے۔ یہ اتوار کو چنئی میں کھیلا جائے گا۔ ہنددوستان اور پاکستان کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined