پنے، 27 اکتوبر (یو این آئی) کپتان وراٹ کوہلی (107) کی سنچری کے باوجود ہندستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سنیچر کو 43 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز نے یہ مقابلہ جیت کر پانچ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کرلی ہے۔
نوجوان وکٹ کیپر شائی ہوپ 95 رن کی ایک اور شاندار اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ہندستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں ہفتہ کو 50 اوور میں نو وکٹ پر 283 رنز بنا ئے اور پھر وراٹ کی ۔38ویں سنچری کے باوجود ہندستان کو 47.4 اوور میں 240 رن پر سمیٹ دیا۔
Published: 28 Oct 2018, 8:12 AM IST
وراٹ کو اس شکست سے کافی مایوسی ہوئی چونکہ انہیں کریز کے دوسری جانب سے ساتھ نہیں مل پایا۔ وراٹ کا وکٹ 42 ویں اوور میں 220 رن کے اسکور پر گرا اس کے ساتھ ہی ہندستان کی امیدیں ختم ہوگئیں۔ وراٹ کو آف اسپینر مارلن سیموئل نے بولڈ کیا۔
ہندستانی کپتان نے 119گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے107 رن بنائے۔ وراٹ کی یہ 38ویں ، ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 23 ویں ، مسلسل تیسری اور 62 ویں بین الاقوامی سنچری تھی۔وراٹ سریز میں مسلسل تیسری سنچری بنانے والے پہلے ہندستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس معاملے میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا مسلسل چار سنچریاں بنانے کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔
Published: 28 Oct 2018, 8:12 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Oct 2018, 8:12 AM IST
تصویر: پریس ریلیز