دبئی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور آف اسپنر روی چندرن اشون کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی دہائی کے سب سے بہترین مرد کھلاڑی کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ایوارڈ فاتح کا فیصلہ کھلاڑیوں کو ملے ووٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
Published: undefined
آئی سی سی نے اس ایوارڈ کے لیے منگل کے روز سات کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں وارٹ اور اشون کے علاوہ انگلینڈ کے جو روٹ، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈیویلیئرس اور سری لنکا کے کمار سنگکارا شامل ہیں۔
Published: undefined
دہائی کے ون ڈے کھلاڑی کی دوڑ میں سابق ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما، وراٹ، سری لنکا کے لسِت ملنگا، آسٹریلیا کے مشیل اسٹارک، ڈیویلیرس اور سنگکارا شامل ہیں۔ ٹی-20 کیٹگری میں وراٹ اور روہت کے علاوہ راشد خان (افغانستان)، عمران طاہر (جنوبی افریقہ)، آرون فنچ (آسٹریلیا)، ملنگا اور کرس گیل (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔ مرد ٹیسٹ کے لیے وراٹ، روٹ، ولیمسن، اسمتھ، جیمس اینڈرسن (انگلینڈ)، رنگنا ہیرات (سری لنکا) اور یاسر شاہ (پاکستان) کو نامزد کیا گیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined