عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل میچ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 18 جون سے شروع ہونا ہے جو 22 جون تک چلے گا۔ اس میچ کا انتظار پوری دنیا کے کرکٹ شیدائیوں کو ہے، اور جمعہ کو آئی سی سی نے کھیل کے شرائط و ضوابط بھی جاری کر دیے۔ آئی سی سی کے مطابق میچ کے ڈرا یا ٹائی ہونے پر دونوں ہی ٹیموں کو فاتح قرار دیا جائے گا۔ گویا کہ اگر ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں میچ کا نتیجہ نکالنے میں ناکام ہوتی ہیں، تو انھیں پوائنٹ یا کسی دیگر بنیاد پر فاتح قرار نہیں دیا جائے گا، بلکہ پہلے عالمی ٹیسٹ چمپئن شپ فائنل کی فاتح دونوں ہی ٹیمیں مشترکہ طور پر ہوں گی۔
Published: 28 May 2021, 6:11 PM IST
آئی سی سی کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق فائنل میچ کے لیے ایک ریزرو دن یعنی 23 جون کو خالی رکھا گیا ہے۔ لیکن اس دن کا استعمال میچ ڈرا ہونے کی صورت میں نہیں کیا جائے گا، بلکہ تب ہوگا جب پانچ دنوں کے دوران میچ کے بیچ میں کوئی خلل پیدا ہوا ہو اور مقررہ اوور سے کم ڈالے گئے ہوں۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ گریڈ 1 ڈیوکس کرکٹ بال سے کھیلے جانے والے فائنل میچ کے دوران اگر بارش یا کسی دیگر وجہ سے وقت برباد ہوتا ہے تو اس کے ازالہ کے لیے مقابلے کو 23 جون تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
Published: 28 May 2021, 6:11 PM IST
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران وقت خراب ہونے کی حالت میں آئی سی سی میچ ریفری باضابطہ طور سے ٹیموں اور میڈیا کو اس بارے میں اَپ ڈیٹ کریں گے کہ ریزرو ڈے کا استعمال کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ ریزرو ڈے کا استعمال کرنے کی ضرورت پر آخری فیصلے کا اعلان پانچویں دن آخری گھنٹے کے شروع میں کیا جائے گا۔
Published: 28 May 2021, 6:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 May 2021, 6:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز