کرکٹ

کرکٹ: اب لیجنڈ لیگ میں آئے گا اور مزہ، کیلس اور اسٹین نے کھیلنے کی تصدیق کی

ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بتایا ہے کہ دوسرے سیزن میں جیکس کیلس اور ڈیل اسٹین جیسے بہترین کھلاڑیوں کے شامل ہونے سے لیجنڈ لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) کا مزہ دوگنا ہو جائے گا۔

جیکس کیلس اور ڈیل اسٹین
جیکس کیلس اور ڈیل اسٹین تصویر آئی اے این ایس

لیجنڈ لیگ کرکٹ یعنی ریٹائرمنٹ لے چکے کرکٹرس کا ٹی-20 ٹورنامنٹ اس مرتبہ مزید دلچسپ ہونے والا ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ دنیا کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر جیکس کیلس اور سابق تیز گیندباز ڈیل اسٹین نے اس لیگ میں کھیلنے کی تصدیق کر دی ہے۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی جنوبی افریقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور لیجنڈ لیگ کرکٹ کے دوسرے سیزن میں ہم انھیں ایک بار پھر کرکٹ کے میدان پر کھیلتے ہوئے دیکھیں گے۔

Published: undefined

ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بتایا ہے کہ دوسرے سیزن میں جیکس کیلس اور ڈیل اسٹین جیسے بہترین کھلاڑیوں کے شامل ہونے سے لیجنڈ لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) کا مزہ دوگنا ہو جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ کیلس دنیا کے سب سے بہترین آل راؤنڈر تصور کیے جاتے ہیں اور موجودہ وقت کے سب سے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ان کے شامل ہونے سے لیگ میں کرکٹ کی سطح کافی اونچی ہو جائے گی۔ کیلس واحد کھلاڑی ہیں جنھوں نے یک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ دونوں فارمیٹ میں 10 ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں اور 250 سے زیادہ وکٹ بھی لیے ہیں۔

Published: undefined

جیکس کیلس نے ایل ایل سی میں شرکت کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’لیجنڈ لیگ کرکٹ کا حصہ ہونا اور دوسرے سیزن میں کھیلنا باعث مسرت ہے۔ میں باقی سرکردہ کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کو لے کر پرجوش ہوں۔‘‘ تیز گیندباز ڈیل اسٹین نے اس لیگ میں اپنی شمولیت کے تعلق سے کہا ہے کہ ’’جو کھلاڑی کھیل رہے ہیں ان کی فہرست شاندار ہے۔ ہمیں کافی مزہ آنے والا ہے۔‘‘

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ لیجنڈ لیگ کرکٹ کا دوسرا سیزن ہندوستان میں کھیلا جانا ہے۔ اس تعلق سے 22 جولائی کو اعلان کیا گیا ہے، حالانکہ میچ کن کن میدانوں میں کھیلے جائیں گے، اس سلسلے میں ابھی تفصیل نہیں دی گئی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ 20 ستمبر 2022 سے ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ جلد ہی شیڈول جاری کیے جانے کی امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔ ریٹائرمنٹ حاصل کر چکے سینئر کھلاڑیوں کو ایک بار پھر میدان میں دیکھنے کے لیے کرکٹ شیدائی بے قرار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined