ایک طرف آج ایشیا کپ کا افتتاح پاکستان بمقابلہ نیپال میچ سے ہو گیا ہے، اور دوسری طرف ہندوستان میں 5 اکتوبر سے ہونے والے عالمی کپ ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹ کی بکری بھی جاری ہے۔ بی سی سی آئی کے ذریعہ طے کردہ اصولوں کے مطابق الگ الگ تاریخوں پر الگ الگ میچوں کے ٹکٹ مل رہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 14 اکتوبر کو ہونے والے میچ کو لے کر ناظرین میں سب سے زیادہ جوش ہے۔ اس میچ کے ٹکٹ کچھ ہی دیر میں فروخت ہو گئے۔ حالانکہ یہ صرف پہلا راؤنڈ ہے اور ناظرین کو دوسرے راؤنڈ میں ٹکٹ خریدنے کا موقع ملے گا۔
Published: undefined
اس درمیان خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ٹکٹ خریدنے کا کرکٹ شیدائیوں کا تجربہ کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا۔ لگاتار ویب سائٹ کریش ہونے سے وہ کافی پریشان ہوئے۔ یک روزہ عالمی کپ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جمعہ یعنی 25 اگست سے شروع ہوا تھا۔ پہلے دن شروعاتی کچھ گھنٹے کرکٹ شیدائیوں کے لیے پریشان کن رہے کیونکہ ٹکٹ فروخت کرنے کے لیے طے کردہ آفیشیل ویب سائٹ شروع ہوتے ہی ٹھپ ہو گئی۔ ویب سائٹ 35 سے 40 منٹ تک کام نہیں کرنے کے سبب کرکٹ شائقین کو ٹکٹ بک کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ صورت حال اب بھی برقرار ہے۔ یعنی اب بھی کرکٹ شیدائیوں کو ٹکٹ بکنگ کے وقت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
کرکٹ شیدائی ویب سائٹ کے لگاتار کریش ہونے سے پریشان ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان کے میچ کا ٹکٹ خریدنے میں بھی ناظرین کو بے انتہا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنا غصہ ظاہر بھی کیا۔ ٹکٹ بکنگ کرنے میں پریشانی ہونے کے بعد کرکٹ شائقین نے آئی سی سی، بی سی سی آئی کو ٹیگ کر کے ٹوئٹ کیے اور ٹکٹ نہیں ملنے پر ناراضگی ظاہر کی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ہند-پاک مقابلے کے لیے اب 3 ستمبر کو دوسرے راؤنڈ کی بکنگ ہوگی۔ اس دوران کرکٹ شائقین کے پاس بچے ہوئے ٹکٹ خریدنے کا موقع رہے گا۔ اس بات کی جانکاری نہیں مل پائی ہے کہ ہندوستان کے مقابلوں کے لیے کتنے ٹکٹ آن لائن فروخت کے لیے رکھے گئے تھے، اور کتنے ٹکٹ دوسرے راؤنڈ کے لیے مختص ہیں۔ 29 اگست کو ہندوستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے جب ہند-پاک مقابلے کے لیے پہلے راؤنڈ میں ٹکٹ کی بکری شروع ہوئی تو ایک گھنٹے کے اندر ہی سبھی ٹکٹ فروخت ہو گئے تھے۔
Published: undefined
خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے بی سی سی آئی کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ منگل کے روز صرف ان کرکٹ شائقین کو ٹکٹ ملے جن کے پاس ماسٹر کارڈ ہے۔ ایک کرکٹ شیدائی کو صرف دو ٹکٹ خریدنے کی ہی اجازت تھی۔ ٹکٹ فروختگی کا عمل شروع ہونے کے ایک گھنٹے کے اندر سبھی ٹکٹ فروخت ہو گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined