کرکٹ

کرکٹ: آسٹریلیا نے پاکستان میں کھیلنے سے کیا انکار

آسٹریلیا کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مارچ میں شیڈول تمام پانچ ون ڈے میچ اب یو اے ای میں ہوں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلنے سے انکار کردیا ہے ۔ کرکٹ آسٹریلیا ( سی اے )نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال دورہ ممکن نہیں ہے۔ ساتھ ہی کرکٹ آسٹریلیا نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکیں گے۔

Published: undefined

آسٹریلیا کی جانب سے انکار کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مارچ میں شیڈول تمام پانچ ون ڈے میچ اب یو اے ای میں ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورے کے دوران 2 ون ڈے میچ کراچی یا لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی تھی جب کہ سیریز کے باقی میچ یو اے ای میں ہونا تھے۔آسٹریلیا نے 1998 سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔

موجودہ آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے2017میں ورلڈ الیون کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا جب کہ ون ڈ ے کپتان ایرون فنچ اور پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ بھی یہ کہہ چکے ہیں کہ سکیورٹی کے معاملات کلیئر ہونے کی صورت میں وہ پاکستان جاکر کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined