کورونا بحران کی وجہ سے جہاں کئی ممالک کی معیشت بری طرح سے متاثر ہوئی ہے، وہیں کھیل کے کئی انعقاد پر بھی کورونا وائرس پھیلاؤ کا برا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ ابھی زیادہ دن نہیں ہوئے جب آئی پی ایل ٹورنامنٹ کو درمیان میں ہی روکنا پڑا اور اب ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ جون میں ہونے والے ایشیا کپ کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Published: undefined
میڈیا ذرائع کے مطابق اس سال جون میں سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ ٹی-20 ٹورنامنٹ کو کورونا وائرس کے سبب غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔ سری لنکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹیو ایشلے ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ ’’موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اس سال جون میں ہونے والے ٹورنامنٹ کو کرانا ممکن نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی-20 ٹورنامنٹ ستمبر 2020 میں ہونا تھا جسے کورونا کے سبب جون 2021 میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ چونکہ کورونا کی رفتار اس وقت کافی تیز ہے، اس لیے ٹورنامنٹ کو مزید آگے بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ اسے اب اگلے سال کرایا جائے گا۔ ایشیا کرکٹ کونسل کی جانب سے اس بارے میں فی الحال آفیشیل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ بہت جلد اس تعلق سے آفیشیل بیان میں سامنے آ جائے گا۔
Published: undefined
قابل غور ہے کہ ایشیا کپ ٹی-20 ٹورنامنٹ ملتوی ہونے سے ایک بار پھر ان کرکٹ شیدائیوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے جو ہندوستان اور پاکستان کا میچ دیکھنے کی امید لگائے بیٹھے تھے۔ عرصہ دراز سے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات بہتر نہیں ہیں جس کی وجہ سے کرکٹ کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں ہندوستان اور پاکستان ایک ساتھ شامل نہیں ہو رہے۔ حالانکہ آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عالمی کپ میں ہند-پاک کرکٹ ٹیموں کا آمنا سامنا ہوتا رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز